پاکستان

کبھی قمر جاوید باجوہ کو باس نہیں کہا:عمران خان

جب حکومت میں آئے تو ہر قسم کا مافیا موجود تھا ان کے خلاف ایکشن نہیں لے سکے

سلمان شہباز کی واپسی این آر او ٹو کا حصہ ہے‘ عمران خان کی یو ٹیوبرز ، پارٹی اراکین سے ملاقات میں گفتگو

لاہور(آواز نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے کبھی جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو باس نہیں کہا، میں وزیر اعظم تھا، نئے آرمی چیف کو پرانے آرمی چیف کی پالیسیوں کو لے کر نہیں چلنا چاہیے ، الیکشن کمیشن مجھے نا اہل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انتخابات ملکی مسائل کا واحد حل ہیں،سلمان شہباز کی واپسی این آر او ٹو کا حصہ ہے،جب حکومت میں آئے تو ہر قسم کا مافیا موجود تھا مگر ان کے خلاف ایکشن نہیں لے سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے زمان پارک میں یوٹیوبرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل (ر)فیض سے تعلق تب تھا جب وہ ڈی جی آئی ایس آئی تھے،جنرل فیض کو آرمی چیف بنانے سے متعلق کبھی نہیں سوچا تھا ،ان کے خلاف پراپیگنڈہ کیا گیا، پرویز الٰہی نے مجھ پر مکمل اعتماد کیا ہے جیسا میں چاہوں گا وہ ویسا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی نیب اسٹیبلشمنٹ کے ماتحت تھی ،صرف کمزوروں پر ہاتھ ڈالتی رہی، معاشرہ اس وقت تک تگڑا نہیں ہوتا جب تک انصاف نہ ہوتا ہو۔عمران خان نے کہا کہ سب سے بڑا اثاثہ اوورسیز پاکستانی ہیں ،اگر وہ سرمایہ کاری کریں تو پاکستان کو کسی اور ملک سے مانگنے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ نے جن کے نام لئے وہی نام میں نے لئے ،ایف آئی آر ارشد شریف کی والدہ کی خواہش پر ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سلمان شہباز کی واپسی این آر او ٹو کا حصہ ہے،دو خاندانوں نے اداروں کو کمزور کیا، اداروں کو مارشل لا ءکی عادت پڑ گئی تھی ،جب حکومت میں آئے تو ہر قسم کا مافیا موجود تھا مگر ان کے خلاف ایکشن نہیں لے سکے۔

عمران خان نے کہا کہ مذہبی انتہا پسندی کو روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ لوگوں کو دین کی زیادہ معلومات دی جائیں، میرے اوپر حملے کا اڑھائی ماہ پہلے پلان بنایا گیا، پلاننگ کے ذریعے ویڈیوز کو ریلیز کیا گیا۔اٹک ، جہلم ، چکوال اور سیالکوٹ کے اراکین اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی رہنماﺅں سے مشاورتی ملاقات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن مجھے نا اہل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، انتخابات ملکی مسائل کا واحد حل ہیں۔

عمران خان نے کہاکہ تمام ارکان اسمبلی انتخابات کی تیاری کریں۔پی ٹی آئی اراکین نے رائے دی کہ اسمبلیوں کی تحلیل پر حکومت عام انتخابات ملتوی کر سکتی ہے۔

وزیراعظم سے قطر کے سفیر سعود بن عبدالرحمن الثانی کی ملاقات

عمران خان نے کہا کہ ارکان اسمبلی حلقوں میں عوام کو حکومت کی ناکامیوں سے آگاہ کریں، پرویز الٰہی نے یقین دہانی کروائی ہے جب کہوں گا اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی۔

Imran Khan News in Urdu | PTI News in Urdu | Army News in Urdu | Khabar Dopahar | Kya Pakistan Ke Prime Minister Rahenge Imran Khan? | News18 Urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button