پاکستان

عمران خان نے حکومت کی جانب سے نیب قانون میں ترامیم کو این آر او قرار دیدیا

نیب قانون میں ترمیم پاکستان میں اینٹی کرپشن مہم کوتباہ کرےگی، سابق وزیر اعظم کی گفتگو

اسلام آباد (آواز نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کی جانب سے نیب قانون میں ترامیم کو این آر او قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب قانون میں ترمیم پاکستان میں اینٹی کرپشن مہم کوتباہ کرےگی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم بنیادی طور پر این آراو ہے ،نیب قانون میں ترمیم پاکستان میں اینٹی کرپشن مہم کوتباہ کرےگی۔

انسداد سگریٹ نوشی کا عالمی دن،پاکستان بھر میں آگاہی سیمینار کا انعقاد

انہوں نے لکھا کہ نوازشریف، شہبازشریف اور آصف زرداری کیخلاف کیسز بند کیے جائیں گے ،نیب قانون میں ترمیم سے میگا کرپشن کانیادورشروع ہوجائےگا۔

عمران خان نے تجویز پیش کی کہ سیاستدانوں کے تمام میگاکیسزکی نگرانی کیلئے مانیٹرنگ جج ہونا چاہیے ،منصفانہ ٹرائل کو یقینی بنانے کےلئے سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 5 ماہ گزر چکے اورایف آئی اے فردجرم عائدکرنے میں ناکام رہی ہے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح بڑے چور نظام کا استحصال اور ہیرا پھیری کرتے ہیں کرائم منسٹر دوستانہ استغاثہ کے ذریعے ریکارڈ میں ردوبدل کر رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کرائم منسٹر اپنے اور خاندان کے کیسز میں مداخلت کر رہے ہیں ،ایف آئی اے نے وزیر کرائم کے کہنے پر ضمنی ریفرنس کاچالان واپس لیا، ایف آئی اے وزیر کرائم کے کہنے پر کیس کو مکمل طور پر تباہ کر رہا ہے۔

Imran Khan termed the amendments in NAB PTI News in Urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button