عمران خان مزید 15 روز وزیراعظم رہیں گے، شیخ رشید
اسلام آباد (آواز نیوز) سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدنے کہا ہے کہ عمران خان مزید 15 روز تک وزیراعظم رہیں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں عوام اور اسٹیبلشمنٹ کو اشاروں کناوں میں کہہ رہا تھا۔
دو تین دن سے چلا رہا تھا کہ انتخابات واحد حل ہیں، لیکن یہ لوگ الیکٹڈ اور سیلیکٹد کا طعنہ دیتے تھے، اب یہ آئیں عوام میں جائیں، مقابلہ کریں، نئے انتخابات کے لئے سلیکٹڈ کا طعنہ دینے والے خاموش ہوجائیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمارے شہر میں تو پچھلے چار دن سے الیکشن مہم جاری ہے، جلد نگران سیٹ اپ آ جائے گا، الیکشن شفاف ہوں گے، مشینوں کے بغیر ہوں گے۔
شہبازشریف نے عمران خان کو آئین اور جمہوریت کا غدار قرار دے دیا
اوورسیز پاکستانی عمران خان کی دو تہائی اکثریت دینے کے لیے تیار ہو جائیں،ان کی اچکنیں نیکروں میں بدل گئی ہیں، یہ جس بھی کورٹ میں جائیں سپریم کورٹ اسپیکر کے خلاف نہیں جائے گی، عمران خان مزید 15 روز وزیراعظم رہیں گے، ساری اپوزیشن جماعتوں سمیت سب اکٹھے ہیں۔
Imran Khan will be Prime Minister for another 15 days Video