عمران جو مداخلت ڈھونڈ رہے ہیں وہ نہیں ہوگی: رانا ثنااللہ
شہباز شریف کبھی بھی سپہ سالار نہیں رہے، عمران خان کو اندازہ ہوا ہوگا کہ غلط بات کہہ دی اس لیے اب وہ شہبازشریف کا نام لے رہے ہیں، وزیر داخلہ
اسلام آباد (آواز نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کبھی بھی سپہ سالار نہیں رہے، عمران خان کو اندازہ ہوا ہوگا کہ غلط بات کہہ دی اس لئے اب وہ شہبازشریف کا نام لے رہے ہیں۔
ایک انٹرویومیں رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ عمران خان ایک دن کوئی بات، دوسرے دن تردید کر کے نئی بات کرتے ہیں، عمران خان متکبر انسان ہے اس کی جہانگیر ترین تک سے نہیں بنی۔
الیکشن کمیشن کو 30 روز میں فارن فنڈنگ کا فیصلہ کرنا ہے
رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کرتے رہیں جلسے،کوئی دباو نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ضد کرکے بیٹھا ہے کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت بڑھائیں، پچھلی حکومت کی غلطی کے باعث عام آدمی مشکل میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بن چکی ہے،کابینہ تشکیل پانی ہے، اپنے لیڈر کے پاس جانا ہم سب کیلئے اعزاز ہے، نوازشریف صحت کے معاملات ٹھیک کرکے واپس آئیں گے، نواز شریف خوش قسمت ہیں جو سوچا وہ ہوگیا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان 25 ہزار لوگ بھی لے کر نہیں پہنچ سکتے، پراپیگنڈے سے الیکشن جیتا جاسکتا تو عمران خان 2013 میں بھی جیت جاتے، عمران خان جو مداخلت ڈھونڈ رہے ہیں وہ اب نہیں ہوگی، آج ادارے اپنے کام سے کام رکھ رہے ہیں۔
Imran looking for intervention will not happen Sanaullah Video