پاکستان

پیر محل میں تین دسمبر عالمی یوم معذوراں کا دن منایا گیا

پیرمحل(نامہ نگار) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر پیر محل میں تین دسمبر عالمی یوم معذوراں کا دن منایا گیا۔سپیشل افراد اساتذہ اور معاشرے کی خصوصی توجہ سے نہ صر ف مفید شہری بلکہ اپنی زندگی آزادانہ اور بھر پور طریقے سے گزارنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔

ہر سال تین دسمبر عالمی یوم معذوراں اس عہد کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ معذور افراد کی تعلیم و تر بیت کے ساتھ ساتھ ان کو اپنے روزگار کے قابل بنایا جائے اور ان افراد کے حقوق کا بھر پور تحفظ اور آگہی دی جائے۔

International disabled people’s day Youtube Video

ان خیالات کا اظہار سجاد علی، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر پیرمحل نے تقریب بسلسلہ 3 دسمبر عالمی یوم معذوراں کے موقع پر کیا جس میں سماجی شخصیات اور بچوں کے والدین نے شرکت کی۔علاوہ ازیں دیگر سٹاف میں میڈیم افشاں حبیب، سعدیہ یوسف،فائضہ نعیم،حافظ محمد فیصل، اقصی رمضان اور اآمنہ یسین نے بھی خصوصی بچوں کی تعلیم و تر بیت اور حقو ق کی آگہی بارے اپنے خیالات کا اظہار کیا تصویرہمراہ ہے۔

سروگیسی یا عورت کی تذلیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button