کوئی خصوصی ایجنڈا لے کر لندن نہیں جارہے ہیں، خواجہ آصف
اسلام آباد (آواز نیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کوئی خصوصی ایجنڈا لے کر لندن نہیں جارہے ہیں۔پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع نے کہا کہ لندن میں کوئی بڑا اجلاس نہیں۔
خیرسگالی ملاقات کے لیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 8 سے 10 لوگ نجی دورے پر لندن جارہے ہیں، جب سے ہم نے حلف اٹھایا ہے۔
سوچ رہے تھے کہ اپنے قائد سے ملاقات کریں۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہمارا لندن کا دورہ سیاسی نہیں، قائد سے ملاقات کرنے لندن جارہے ہیں۔
کوئی خصوصی ایجنڈا لے کر نہیں جارہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے پارٹی قائد سے سیاسی مشاورت کریں گے، ان سے ہدایات لیں گے، آنے والے دنوں میں کیا حکمت عملی ہونی چاہیے، اس پر بات کریں گے۔
اسلام آباد،آگے انتشار دیکھ رہاہوں، ادارے بھی متنازعہ ہونگے: بلاول بھٹو زرداری
صحافی نے وفاقی وزیر سے استفسار کیا کہ موجودہ حالات میں یہ ملاقات غیر معمولی ہوسکتی ہے؟اس پر جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی غیر معمولی ملاقات نہیں ہے، میں پارٹی ورکر ہوں۔
وہاں کیا غیر معمولی بات کروں گا۔وفاقی وزیر سے صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے عمران خان کو چھوٹ ملنے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو تحفظات ہیں۔خواجہ آصف نے جواب میں کہا کہ عمران خان کو چھوٹ ملنی چاہیے، اس نے جو کرنا ہے وہ کرلے۔
Khawaja Asif is not going to London with any special agenda latest Video