پاکستان

لکی مروت :چار تحصیلوں پر سیف اللہ برادران اور مروت اتحاد گروپ نے کامیابی حاصل کر لی

Hafiz Saeed Khursheed Alam
حافظ سیدخورشیدعالم نمائندہ خصوصی لکی مروت

سرائے نورنگ (حافظ سیدخورشیدعالم) ضلع لکی مروت کی چار تحصیلوں پر سیف اللہ برادران اور مروت اتحاد گروپ کے پینل کامیاب ہوگئے۔جے یوائی(ف)اور تحریک انصاف پیچھے رہ گئیں۔ غیر سرکاری اور غیر ختمی نتائج کے مطابق تحصیل لکی پر سیف اللہ برادران گروپ کے امیدوار شفقت اللہ خان نے 21960 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔

Lakki Marwat Election Result 2021
Lakki Marwat Election Result 2021

جے یوآئی کے ممبر صوبائی اسمبلی منور خان کے بھتیجے اور سابق ایم پی اے ظفراللہ خان مروت نے 19452 ووٹ حاصل کئے اور دوسرے نمبر پر رہے۔ جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحیم نے 17438 ووٹ حاصل کئے آور تیسرے نمبر پر رہے۔

جبکہ پی ٹی آئی کے تحصیل صدر ڈاکٹر اقبال خان نے 9730 ووٹ حاصل کئے اور چوتھے نمبر پر رہے۔ اسی طرح تحصیل سرائے نورنگ میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر عزیزاللہ خان نے17600 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی ہے انہیں سیف اللہ برادران گروپ کی مکمل حمایت حاصل تھی۔

Lakki Marwat Election Result 2021
Lakki Marwat Election Result 2021

ان کے مقابلے میں جے یوآئی کے ملک حزب اللہ خان ممہ خیل نے16055 ووٹ حاصل کئے اور دوسرے نمبر پر رہے۔پی ٹی آئی کے ملک احسان خان نے9610ووٹ حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی اور عوامی نیشنل پارٹی کے ملک ریاض خان نے 8686ووٹ حاصل کرکے چوتھے پوزیشن پر رہے۔

تحصیل غزنی خیل میں سیف اللہ برادران  گروپ کے ذیشان خان نے28603 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔جے یوآئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری سمیع اللہ مجاہد نے 18599ووٹ حاصل کئے اور دوسرے نمبر پر رہے۔ جبکہ پی ٹی آئی کے لالاسلیم ملتانی 8965 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔

Lakki Marwat Election Result 2021
Lakki Marwat Election Result 2021

لکی مروت کی چوتھی تحصیل ٹرائبل سب ڈویڑن بیٹنی کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق سیف اللہ برادران اور ہشام انعام اللہ خان گروپ کے اشفاق خان بیٹنی نے کل1419 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ جے یوآئی کے مولانا نوربادشاہ 1001 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

Election Videohttps://www.youtube.com/watch?v=q-PnbsHBfjo.

غیر سرکاری اور غیر ختمی نتائج موصول ہونے کے بعد نومنتخب تحصیل چیئرمینوں کے حجروں میں ڈھول کی تھاپ پرجشن منا گ مٹھائیاں تقسیم کی گئی اور ہوائی فائرنگ کی گئی جب کہ ضلع کے دیہاتی علاقوں میں بھی کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے رات گئے تک شدید فائرنگ کی۔

ضلع لکی مروت میں بلدیاتی انتخابات کا عمل مکمل ہوگیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button