پاکستان

پاکستان میں ہوئی تباہی کا دنیا کو اندازہ نہیں: جلینا جولی

کوئی بھی امدادی سرگرمی دیکھی تو دیکھا کہ وہ پاک فوج کر رہی ہے،ہر جگہ پاک فوج کو عوام کی مدد کرتے اور زندگیاں بچاتے دیکھا ہے، جن زندگیوں کو بچایا گیا ہے، بالی ووڈ ادا کارہ

آنے والے ہفتوں میں بھرپور مدد نہ پہنچی تو بچنے والے بھی نہیں بچ پائیں گے :انجلینا جولی

اسلام آباد (آواز نیوز) سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے پاکستان آنے والی ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دنیا کی توجہ مرکوز کرانے کا عزم کرتے ہوئے کہا ے کہ پاکستان میں ہوئی تباہی کا دنیا کو اندازہ نہیں۔

نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ کرتے ہوئے انجلینا جولی نے بدترین تباہی، عوام کی مشکلات اور پاک فوج کے ریلیف آپریشن کی حقیقی منظر کشی پیش کی۔ہالی ووڈ اداکارہ نے مشکلات میں گھرے عوام کی مدد میں دن رات مصروف پاک فوج سے متاثر ہوتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی امدادی سرگرمی دیکھی تو دیکھا کہ وہ پاک فوج کر رہی ہے۔

انجلینا جولی نے کہا کہ ہر جگہ پاک فوج کو عوام کی مدد کرتے اور زندگیاں بچاتے دیکھا ہے، جن زندگیوں کو بچایا گیا ہے، ان سے بات کی مگر وہ ابھی محفوظ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو تباہی ہوئی ہے، دنیا کو اس کا اندازہ ہی نہیں،آنے والے ہفتوں میں بھرپور مدد نہ پہنچی تو بچنے والے بھی نہیں بچ پائیں گے۔انہوںنے کہاکہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ان انسانوں میں بے شمار بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے ایسی تباہی اپنی زندگی میں کہیں بھی نہیں دیکھی۔

متاثرین کو خوراک، شیلٹر اور طبی سہولیات کی ہنگامی ضرورت ہے۔پاکستان کے اپنے گزشتہ دورے کو یاد کرتے ہوئے انہوں کہا کہ پہلے جب بھی وہ پاکستان آئیں تو انہوں نے عوام کو افغان عوام کی مہمان نوازی کرتے پایا، آج پاکستانی خود بڑی قدرتی آفت کا شکار ہیں۔

پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اُسے مدد کی ضرورت ہے: امریکی صدر

انجلینا جولی نے عالمی برادری سے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیے۔

یہ بہت سارے لوگوں کی زندگی و موت کا مسئلہ ہے۔اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر نے کہاکہ کلائمنٹ چینج کے کم ذمہ دار ممالک کو تباہی اور اموات کا دوسروں کی نسبت زیادہ سامنا ہے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں میرا دل عوام کے ساتھ ہے۔

اس موقع پر انجلینا جولی نے بار بار متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان آنے کا عزم دھرایا۔

Latest Angelina Jolie News in Urdu | Flood in Pakistan 2022 | Angelina Jolie disclosed Shameful acts by the leadership of Pakistan during visit to Pakistan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button