پاکستان

قانون اور عوام کی عدالت سے رجوع کریں گے، اسد عمر

اس وقت آئین خطرے میں ہے، ان لوگوں کا دستور پر عمل کرنے کا ارادہ نہیں، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پارٹی نے قانون اور عوام کی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

زمان پارک میںپارٹی کے اہم اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں اسد عمر نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میںکل ہمارے کیس کی سماعت ہو گی، عدالت عالیہ نے آئین کے مطابق فیصلہ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت آئین خطرے میں ہے، ان لوگوں کا دستور پر عمل کرنے کا ارادہ نہیں، پی ٹی آئی قانون اور عوام کی عدالت سے رجوع کرے گی۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی لیڈر شپ میں عدالت کی مدد سے آئین برقرار رہے گا۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی قیادت صدر مملکت کی توجہ ایجنسیوں کی بڑھتی مداخلت کی جانب دلوانا چاہتی ہے اور زور دیتی ہے کہ بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیں۔

اسد عمر نے کہا کہ پی ڈی ایم کی سرکارجس طرح سے معیشت چلا رہی ہے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں، بیروز گاری میں اضافہ ہو رہا ہے، ملک دیوالیہ پن کے قریب ہے۔

معاشی بحران عمران نیازی کی وجہ سے ہے ،شازیہ مری

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اقتدار میں آکر عوام کو بدترین مہنگائی دی، ہوشربا مہنگائی اور بڑھتی بیروزگاری سے ملک دیوالیہ پن کی دہلیز پر آکھڑا ہوا ہے۔

Latest Asad Umer News in Urdu | Latest PTI News in Urdu | Asad Umar’s threats right or wrong? – Capital Talk – Hamid Mir – Geo News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button