پاکستان

معاشی بحران عمران نیازی کی وجہ سے ہے ،شازیہ مری

ہمارا ملک اندرونی معاملات سے نمٹ رہا ہے،ملک میں اتحاد و اتفاق ہونا چاہیے،وفاقی وزیر کا تقریب سے خطاب

کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ میں نہ جائے، اس لیے چند مشکل فیصلے لینے ہوں گے، ملک میں معاشی بحران عمران نیازی کی وجہ سے ہے۔ہفتہ کو وفاقی وزیر شازیہ مری نے پی آئی بی کالونی میں بینظیر نشوونما سینٹر کا افتتاح کردیا۔

جہاں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد علاج کا فائدہ لے سکیں گے۔اس موقع پر شازیہ مری نے کہا کہ بچوں کی نشوونما سے متعلق ملک میں 350 سے زائد مراکز قائم کیے گئے۔

نومولود سے لیکر 2 سال تک کے بچے منصوبے سے مستفید ہوسکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میں بدقسمتی سے اسٹنٹنگ گروتھ کا ایشو چلا آرہا ہے، بچے کی گروتھ ٹھیک نہ ہو تو معاشرے میں مختلف مسائل شروع ہوتے ہیں،364مراکز سے متاثرہ خواتین اور بچوں کو علاج کیا جارہا ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ ہمارا ملک اندرونی معاملات سے نمٹ رہا ہے،ملک میں اتحاد و اتفاق ہونا چاہیے،کانٹوں کا سیج پہننا آسان کام نہیں، پاکستان ڈیفالٹ میں نہ جائے، اس لیے چند مشکل فیصلے لینے ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں معاشی بحران عمران نیازی کی وجہ سے ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران نیازی ہمارے نہیں، ملک کے خلاف ہے،جب ہم مدد کرتے ہیں تو وہ تنقید کرتے ہیں، انہیں ہیلی کاپٹر کے مزے لگے ہوئے ہیں۔

خود کو پاکستان کا لیڈر کہنا والا آصف زرداری پر بیہودہ الزام لگا رہا ہے: مرتضیٰ وہاب

انہوں نے چار برسوں میں ملک کے لیے کیا اچھا کیا بتائیں؟ عمران خان صرف فرح گوگی کی وضاحتیں دے رہے ہوتے ہیں۔

Shazia Marri Latest News in Urdu | Political News in Urdu | PPP Leader Shazia Marri’s reaction to the decision to disqualify Imran Khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button