پاکستان

امپورٹڈ حکومت دھمکیاں دینے کے بجائے جیل میں ڈال ہی دے: عمران خان

ملک میں حقیقی آزادی کی تحریک چل پڑی ہے،نہ ہمیں جیلوں اور نہ ہی نہ ہی نامعلوم ٹیلی فون دھمکیوں سے خوف ہے،ہمارے لیے جیل تو چھوٹی سی چیز ہے، قوم کا کپتان اپنی حقیقی آزادی کے لیے جان کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے،طاقت ور حلقوں سے این آر او کی ڈیل کے بغیر اسحق ڈار کبھی پاکستان نہیں آسکتا تھا،جلسے سے خطاب

ٹیکسلا (آواز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے تیسری دفعہ میرے گھر پولیس بھیجی ، امپورٹڈ حکومت سن لو، بجائے دھمکیاں دینے کے پکڑ کے جیل میں ڈال ہی دو،ملک میں حقیقی آزادی کی تحریک چل پڑی ہے۔

نہ ہمیں جیلوں اور نہ ہی نہ ہی نامعلوم ٹیلی فون دھمکیوں سے خوف ہے،ہمارے لیے جیل تو چھوٹی سی چیز ہے، قوم کا کپتان اپنی حقیقی آزادی کے لیے جان کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے،طاقت ور حلقوں سے این آر او کی ڈیل کے بغیر اسحق ڈار کبھی پاکستان نہیں آسکتا تھا۔

۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ امپورٹڈ حکومت کو پیغام دینا چاہتا ہوں انہوں نے تیسری دفعہ میرے گھر پولیس بھیجی ہے، امپورٹڈ حکومت سن لو، بجائے دھمکیاں دینے کے پکڑ کے جیل میں ڈال ہی دو، ساری قوم کو گواہ بنا کر پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اس ملک میں حقیقی آزادی کی تحریک چل پڑی ہے۔

تم جتنے مرضی لوگوں کو جیلوں میں ڈالو گے، تمہارے پاس اتنے جیل نہیں ہیں، قوم تیار ہے، میں بھی تیار ہوں۔عمران خان نے کہا کہ نہ ہمیں جیلوں سے خوف ہے، نہ ہی نامعلوم ٹیلی فون دھمکیوں سے خوف ہے، ہر دوسرے روز ہمیں ڈرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

سب سن لو پاکستانی قوم نے خوف کا بت توڑ دیا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ قوم کا کپتان بھی تیار ہے، ہمارے لیے جیل تو چھوٹی سی چیز ہے، قوم کا کپتان اپنی حقیقی آزادی کے لیے جان کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 28 مارچ کو ساری قوم کو ایک مراسلہ دکھایا جس میں سازش واضح تھی کہ امریکی انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ نے پاکستانی سفارت کار کو حکم دیا کہ تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کو ہٹایا جائے تو تمہیں معاف کر دیا جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل میں مراسلہ لے کر گیا، اسمبلی میں بھجوایا، اسپیکر نے چیف جسٹس کو بھیجا، اسی طرح صدر مملکت نے بھی چیف جسٹس کو مراسلہ بھیجا کہ انکوائری ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت بار بار کہتی تھی کہ کوئی خط نہیں ہے، ان کے ساتھ میڈیا مل گیا، انہوں نے بھی کہا کہ مراسلہ نہیں ہے، میں چیری بلاسم اور مریم نواز آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے سائفر کو اٹھا دیا، اب پوری قوم کے سامنے آ گیا کہ جو میں کہہ رہا تھا وہ سچ ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نیا ڈرامہ ہو رہا ہے کہ سائفر گم گیا ہے، مریم بی بی سائفر گم نہیں ہوا کیونکہ پتا چل جائے گا کہ آپ کے والد اور چاچا نے امریکیوں کے ساتھ مل کر سازش کرکے ہماری حکومت گرائی، اب دفتر خارجہ سے پوچھیں وہاں پر سائفر کی ماسٹر کاپی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس قوم کو سڑکوں پر اس لیے نکالنے لگا ہوں کہ انہوں نے اپنی چوری بچانے میں اس ملک کا اتنا بڑا نقصان کیا ہے، انہوں نے قانون میں جو تبدیلیاں کی ہیں، اس سے طاقت ور لوگ چوری کریں گے تو پکڑے نہیں جا سکیں گے۔انہوںنے کہاکہ جو اس سازش کو کامیاب ہونے سے روک سکتے تھے۔

میرا سب سے سوال ہے کہ کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ قوم آپ کو معاف کردے گی کہ آپ نیوٹرل ہیں، قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک تباہی کی طرف جارہا ہے۔

لوگوں کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسا دیا، ان چوروں کو اوپر بیٹھا کر ان کے کیسز معاف ہو گئے اور ہم کہیں کہ جی میں تو نیوٹرل ہوں، قوم ان اداروں کی طرف دیکھتی ہے جو ان چوروں کو روک سکتے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف سے زیادہ بزدل آدمی کا نام اسحق ڈار ہے، ڈار کی کانپیں ٹانگتی ہیں، میں مان ہی نہیں سکتا کہ جب تک اس سے ڈیل نہیں ہوئی اور طاقت ور حلقوں نے اس کو این آر او کی ڈیل نہیں دی اور دلاسہ نہیں دیا کہ فکر نہ کرو تمہیں پکڑا نہیں جائے گا تب تک وہ گیڈر کبھی پاکستان نہیں آسکتا تھا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ اس ملک میں حقیقی آزادی کے لیے مارچ کا جو میرا پلان بن رہا ہے، اس کے لیے آپ سب نے تیاری کرنی ہے کیونکہ زنجیریں گرتی نہیں ہیں ان کو توڑنا پڑتا ہے۔

مریم نواز کی عمران خان کے بارے میں رائے بالکل درست ہے:وزیر اطلاعات

انہوں نے کہاکہ ایک تحریک پاکستان بنانے کے لیے تھی، 75 سال کے بعد پاکستان کو حقیقی طور پر آزاد کرنے کے لیے یہ دوسری تحریک ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ لوگوں نے ظلم اور ناانصافی کا مقابلہ کرنا ہے۔

آپ نے ظالم سے خوف زدہ نہیں ہونا، اگر آپ ظلم کے خلاف نہیں کھڑے ہوں گے تو معاشرے میں ظلم بڑھ جائیں گے۔

عدالت کی جانب سے مریم نواز کو بری کرنے کے حوالے سے حسین شریف کی ویڈیو دکھاتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حسین شریف خود کہہ دیتے ہیں کہ 4 محلات مریم نواز کے ہیں، اب یہ سمجھائیں کہ عدالت نے اسے کیسے بری کر دیا؟

Latest Breaking News in Urdu | Imran Khan News in Urdu | Khabar Dopahar | Kya Pakistan Ke Prime Minister Rahenge Imran Khan? | News18 Urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button