پاکستان

پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کو تحفظ دیا: فریال تالپور

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تمام شہریوں کے یکساں حقوق کے لیے آواز اٹھائی ہے، جدوجہد کی ہے اور غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی مدد کی ہے، تقریب سے خطاب

کراچی(آواز نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کی جدوجہد کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل میں پاکستان بیت المال کی جانب سے منعقد کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کنونشن میں نئے پروگرام OWSP کے تحت یتیم لڑکیوں کے 100 خاندانوں کی مالی معاونت کی گئی۔ فریال تالپور نے اپنی تقریر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے فرسٹ ویمن بینک، ویمن پولیس اسٹیشن سے لے کر لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کا حوالہ دیا۔

جن کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے پہلے اور دوسرے دورِ حکومت میں متعارف کیا گیا تھا اور جو آج بھی کامیابی کے ساتھ جاری اہیں۔

فریال تالپور نے کہا کہ ابھی حال ہی میں حکومتِ سندھ کی جانب سے خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے سلسلے میں بے زمین کسان خواتین کو 25 ایکڑ زمین کے مالکانہ حقوق دینے کا اقدام کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف تعلیم یافتہ، ہنر مند اور معاشی طور پر مستحکم خواتین ہی ہمسری اور بااختیار ہو سکتی ہیں۔ فریال تالپور نے خواتین کو بااختیار بنانے کے ایک اور اقدام ویمن آن وہیلز کا بھی تذکرہ کیا، جس کا آغاز کراچی میں ان کی جانب سے اسی مقام سے کیا گیا تھا۔

اور جو اب ایک قومی سطح کے پروگرام کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ مذکورہ پروگرام نوجوان لڑکیوں میں سب سے زیادہ مقبول ہے، جو اپنے مستقبل اور قسمت کی خود مالک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے خواتین کے لیے ایک اور اقدام پنک ٹیکسی کی شکل میں کراچی میں جلد شروع کیا جا رہا ہے، جو بعدازاں صوبے کے دیگر حصوں میں بھی شروع کیا جائے گا۔

فریال تالپور نے اسلام آباد اور ملک کے دیگر علاقوں میں سویٹ ہومز کے اقدام کو مثر طریقے سے چلانے اور اس کے معاملات میں فعال کردار ادا کرنے پر زمرد خان کے کردار کو بھی سراہا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اور متعلقہ افراد کو سندھ میں شہید بینظیر آباد میں قائم سوئیٹ ہوم کا دورہ کرنا چاہیے، جہاں انہوں نے خود ذاتی طور بھی ہر ممکن تعاون کی کوشش کی۔ سب کے لیے یکساں حقوق کے پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام مساوات کی تلقین اور درس دیتا ہے۔

جو پارٹی ے آئین میں بھی درج ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تمام شہریوں کے یکساں حقوق کے لیے آواز اٹھائی ہے، جدوجہد کی ہے اور غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی مدد کی ہے۔

تقریب کے دوران فریال تالپور نے پاکستان بیت المال کی جانب سے بیواں میں سلائی مشینیں بھی تقسیم کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر فدا پراچہ نے کہا کہ یہ خصوصی پروگرام بیواں کے لیے شروع کیا گیا ہے ت۔

اکہ ان کی بچیوں کی کفالت کے لیے ہر لڑکی کو 8000 روپے اور دو لڑکیوں کو 12000 روپے وظیفہ دیا جائے تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے ذاتی طور سوئیٹ ہومز کے اس اقدام کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی درخواست پر صدر صف علی زرداری نے حال ہی میں انہیں سویٹ ہومز میں یتیم بچوں کے لیے 1000 جوتے اور یونیفارم فراہم کیے ہیں۔ تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی نے بھی خطاب کیا، جن کا کہنا تھا۔

کہ پاکستان میں کسی بھی سیاسی جماعت نے ملک میں خواتین کے حقوق اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے ٹھوس اور قابل تحسین کام نہیں کیا جیسا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے قیام سے لے کر آج تک کیا ہے۔

ملکی معیشت کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے: مسرت جمشید چیمہ

کنونشن میں ایم این اے شاہدہ رحمانی، صوبائی وزیر محنت سعید غنی، ارکانِ سندھ اسمبلی سہیل انور سیال، قاسم سراج سومرو اور سعدیہ جاوید نے بھی شرکت کی۔ کنونشن میں پاکستان بیت المال کی مستحق خواتین، ان کے اہلخانہ اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Latest Faryal Talpur News in Urdu | Latest PPP News in Urdu | ECP rejects plea seeking disqualification of PPP MPA Faryal Talpur

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button