پاکستان

حجاج کے لیے کورونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن میں تبدیلی

حج کے لیے سعودی عرب روانہ ہونے سے 72 گھنٹے پہلے ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا

اسلام آباد/ریاض (آواز نیوز) سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے عازمین حج کے لیے کورونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن میں تبدیلی کردی گئی۔

میڈیا کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرلائنز کو نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں حج کے لیے آنے والے افراد کا سعودی عرب روانہ ہونے سے 72 گھنٹے قبل ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ اس سے پہلے کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے 48 گھنٹے قبل کی شرط رکھی گئی تھی۔

ادھر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے حج آپریشن پروازوں کے کرائے مقرر کردیئے، حج آپریشن 2022ءکے لیے قومی ایئرلاین کی جانب سے کرایوں کی تفصیلات اور قوائد جاری کیے گئے ہیں، پی آئی اے نے حج آپریشن پروازوں کے کرائے نارتھ اور ساوتھ ریجن کے تحت مقرر کیے ہیں۔

پی آئی اے ترجمان نے بتایا ہے کہ کرایوں کی ادائیگی امریکی ڈالر کی کرنسی کے مساوی پاکستانی روپوں میں کرنا ہوگی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ترکی کی ممتاز کمپنیوں کے سربراہان کی ملاقاتیں

کوئٹہ کراچی پر مشتمل ساوتھ ریجن سے پیک سیزن مین کم سے کم کرایہ 810 ڈالر اور زیادہ سے زیادہ 1100 ڈالر کے مساوی کرایہ مقرر کیا گیا ہے جب کہ لاہور، اسلام آباد، ملتان اور پشاور پر مشتمل نارتھ سیکٹر کے لیے کم سے کم 860 ڈالر کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق حج آپریشن 6 جون سے شروع ہوگا، پاکستان سے مدینہ اور جدہ کے لیے پروازیں 6 جون سے 3 جولائی تک جاری رہیں گی، بعد از حج آپریشن 14 جولائی سے 13 اگست تک جاری رہے گا۔

اس دوران ایگزیکٹو اکانومی کلاس والے مسافروں کو 40 کلو بیگ اور 7 کلو ہینڈ کیری میں سامان لے جانے کی اجازت ہوگی جب کہ اکانومی کلاس میں حجاج 35 کلو بیگیج اور 7 کلو سامان ہینڈکیری میں لے جاسکیں گے۔

Latest hajj news in urdu 2022

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button