پاکستان

رجیم چینج کی بات امریکہ سے اب ایک آدمی پر آ گئی،مریم اورنگزیب

4سال تک منصب پر رہنے والا آج کہہ رہا ہے میں بے بس تھا،جس نے اس ملک کا بیڑہ غرق کیا وہ عمران خان ہے ،جس نے اس ملک کے غریب سے روٹی چھینی اور ملک کی معیشت کو تباہ کیا،وفاقی وزیر اطلاعات کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد ( آواز نیوز ) وفاقی وزیر اطلات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ رجیم چینج کی بات امریکہ سے اب

ایک آدمی پر آ گئی،4سال تک منصب پر رہنے والا آج کہہ رہا ہے میں بے بس تھا ۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان وہی نوٹنکی، جھوٹ، لفظوں کا ہیر پھیر لے کر ٹی وی پر نمودار ہوئے، وہ دو جھنڈے رکھ کر جھوٹ بولتے ہیں

وہ ایک ہی بات بار بار دوہراتے ہیں جس کے اب کوئی معنی نہیں رہے عوام بھی عمران خان کو ٹی وی سکرین پر دیکھ کر حیران ہو گئے کیونکہ انہون نے جمعہ کو اسمبلی توڑنے کا وعدہ کیا تھا، اب آج پھر جمعہ ہے عوام توقع کر رہی تھی کہ عمران خان جمعہ کو نمودار ہو کر اسمبلی توڑیں گے

Marriyum Aurangzeb
Marriyum Aurangzeb

مگر وہ گزشتہ رروز جب ٹی وی پر آئے تو قوم انتظار کر رہی تھی کہ عمران خان اسمبلی توڑنے کا اعلان کریں گے عمران خان چار سال ملک پر مسلط رہا، وزیراعظم کی کرسی اور منصب پر براجمان رہا وہ چار سال بعد کہہ رہے ہیں کہ میں بے بس تھا اور بے بس ہوں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ایک اور گردان دوہرائی کہ ایک ہی آدمی تھا جس نے میری حکومت بدلی رجیم چینج کی بات امریکہ سے اب ایک آدمی پر آ گئی ہے پہلے کہا کرتے تھے کہ امریکہ نے رجیم چینج کر دی ہے اور پاکستان کی حکومت بدلی

مگر وہی شخص پھر کہہ رہا ہے کہ ایک آدمی نے میری حکومت بدلی، رجیم چینج کی، مجھے قتل کرنے کا پلان بنایا عمران خان! آپ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں کہ ایک ہی آدمی ہے جس کا نام عمران خان ہے جس نے اس ملک کا بیڑہ غرق کیا وہ ایک ہی آدمی ہے جس کا نام عمران خان ہے

جس نے اس ملک کے غریب سے روٹی چھینی اس ملک کی معیشت کو تباہ کیا، آج پاکستان کے پاس نہ کشمیر رہا اور نہ پاکستان کی غریب عوام کے پاس روٹی رہی وہ ایک ہی آدمی ہے جس نے اس ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے ڈبویا، اس نے دونوں ہاتھوں سے اس ملک کو لوٹا اس ملک کے اندر مافیاز کو مسلط کر کے چوری اور ڈاکے ڈالے وہ ایک ہی آدمی ہے

مریم نواز سرجری کے لئے لندن سے جنیوا روانہ ہوگئی ہیں، مریم اورنگزیب ٹویٹ

جس نے اس ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کیاوہ ایک ہی آدمی ہے جس کا نام عمران خان ہے جس نے اس ملک کے نوجوان کو بے روزگار کیاجس نے اس ملک کی خواتین، ماﺅں، بیٹیوں، بچیوں کو انگوٹھے پر لائن لگا کر رمضان کے مہینے میں قطاروں میں کھڑا کیا

عمران خان نے بجلی کی قیمت تین گنا مہنگی کی، گیس مہنگی کی، کسان کا جینا دوبھر کیا، میڈیا کی زبان بندی کی، میڈیا کو جیلوں میں ڈال کر میسیج دیا کہ میرے خلاف بولو گے تو پیٹ میں گولیاں ماروں گا ۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے

انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان نے صحافیوں کی پسلیاں اور ناک کی ہڈیاں توڑیںعمران خان وہ ایک ہی شخص ہے جس نے اس ملک کی اخلاقیات کا جنازہ نکالا، نوجوان کے اندر عدم برداشت کا کلچر ڈالا جھوٹ بول بول کر نوجوانوں کی محرومیوں سے کھیلااس کی وجہ سے کھیلوں کے میدان بھی آباد نہیں رہے،

نوجوانوں کو روزگار نہیں مل سکا ساٹھ لاکھ لوگ چار سال میں بے روزگار کئے 90 دن میں کرپشن ختم کرنے اور سو دن میں معیشت کو درست کرنے کے جھوٹے وعدے کئے عمران خان کرسی پر بیٹھ کر کہا کرتا تھا کہ چالیس فیصد آبادی کے دماغوں کو ٹھیک کروں گا.

پورے ملک کی ذہنیت کے اندر غلاظت بھر کر اخلاقیات کا جنازہ اسی ایک شخص نے نکالاکبھی خواتین پر حملے، صحافیوں پر حملے، شہداءکے خلاف مہم چلائی۔

Maryam Aurangzab News About America | PML News in Urdu | EXCLUSIVE interview of Maryam Aurangzeb on London Incident | Mansoor Ali Khan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button