پاکستان

عمران خان کا امپورٹڈ حکومت اور سازش کا ڈرامہ ٹھس ہو گیا

عمران خان تم جیسے جھوٹے سازشی فتنے کو عبرت کا نشان بنانا چاہیے، رات کو پاوں پکڑتے ہو ، روتے ہو چیختے ہو ، معافیاں مانگتے ہو ،اب ملک کی حقیقی آزادی فارن ایجنٹ اور غدار سے نجات ہے، مریم اور نگزیب

اسلام آباد(آواز نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات ہو نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا امپورٹڈ حکومت اور سازش کا ڈرامہ ٹھس ہو گیا۔

عمران خان تم جیسے جھوٹے سازشی فتنے کو عبرت کا نشان بنانا چاہیے، رات کو پاوں پکڑتے ہو ، روتے ہو چیختے ہو ، معافیاں مانگتے ہو ،اب ملک کی حقیقی آزادی فارن ایجنٹ اور غدار سے نجات ہے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو پتہ ہے کہ اس کا کھیل ایکسپوز ہو گیا ہے۔

عمران خان اگر شرم ہو تو آڈیو لیکس کے بعد آپ کے جسم سے کپڑے اتر گئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کا امپورٹڈ حکومت اور سازش کا ڈرامہ ٹھس ہو گیا ،عمران خان تم عوام اور ریاست کے مجرم ہو ۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان تم جیسے جھوٹے سازشی فتنے کو عبرت کا نشان بنانا چاہئے ،عمران خان تم ملک کے خلاف امپورٹد سازش ہو ،تم ملک کے خلاف فارن فنٹڈ سازش ہو جس کا مقصد ایٹمی طاقت والے ملک کو کمزرو کرنا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان جانور تم فارن ایجنٹ تم ہو ،رات کو پاوں پکڑتے ہو ، روتے ہو چیختے ہو ، معافیاں مانگتے ہو ،اب ملک کی حقیقی آزادی فارن ایجنٹ اور غدار سے نجات ہے۔

حسین نواز نے مریم نواز کی بریت کو انصاف کی فتح قرار دیدیا

وزیر اطلاعات نے کہاکہ تم نے ملک کے مفادات سے کھیلنے کا ڈرامہ کیا ،تم نے قومی سلامتی اور کشمیر سے غداری کی ،فارن ایجنٹ نے قومی مفاد اور آئین سے غداری کی ،فارن ایجنٹ نے عوام سے غداری کی۔

Maryam Aurangzeb Latest News in Urdu | News Update Urdu | Maryam Aurangzeb Ko London Mein Logon Nay Ghair Liya | Breaking News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button