ایک پاگل ملک میں فساد، انتشار اور افرا تفری چاہتا ہے ملک میں معاشی استحکام نہ آ سکے، وزیراطلاعات
عمران خان روئیں چیخیں یا پیٹیں اب ادارے آپ کی سازشی منصوبہ بندی کا حصہ نہیں بنیں گے،الیکشن کمیشن اور عدلیہ کی زمہ داری بنتی ہے کہ فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ کے چور سے حساب لے ،مریم اور نگزیب

اسلام آباد (آوازنیوز)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک پاگل ملک میں فساد، انتشار اور افرا تفری چاہتا ہے تاکہ ملک میں معاشی استحکام نہ آ سکے۔
اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ عمران صاحب ”امپائر“تو نیوٹرل ہوتے ہیں جنہیں آپ جانور کہتے ہیں ،حالات ملک کے نہیں عمران خان کے بہت خراب ہیں کیونکہ بیساکھیاں ٹوٹ چکی ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ آپ کو حیرت اِس لئے ہے کیونکہ ادارے آپ کی گھٹیا سیاست کا حصہ نہیں بن رہے۔ انہوںنے کہاکہ نالائق نااہل توشہ خانہ چور عادت سے مجبور اداروں کو اپنی گھٹیا سیاست میں گھسیٹ رہا ہے۔
انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن اور عدلیہ کی زمہ داری بنتی ہے کہ فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ کے چور سے حساب لے ۔ انہوںنے کہاکہ فوج اور عدلیہ کو عادت سے مجبور آوازیں نہ دیں،تاجر اور کاروباری برادری اور کسان جانتے ہیں کہ ملک آپ کی معاشی تباہی کے بھنور میں پھنسا ہوا ہے،عمران خان ایک پاگل شخص ہے جو پورے پاکستان کو بھی پاگل سمجھتا ہے ۔
انہوںنے کہاکہ عمران خان ملک کو جس دیوالیہ پن کی طرف لے کے جا رہے تھے، ہم ملک کو وہاں سے واپس لا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی زمہ داری صرف ملک کا لوٹا ہوا پیسہ ، رشوت میں لی زمین، چوری شدہ ہیرے، توشہ خانہ کی لوٹ مار اور فارن فنڈنگ کا جواب دے۔
نیازی صاحب آپ کو ڈھٹائی سے جھوٹ بولنے پر گوئبلز ایوارڈ ملنا چاہیے، شازیہ مری
انہوںنے کہاکہ عمران خان کی زمہ داری ہے کے چار سال کی معاشی تباہی ، بے روزگاری ، مہنگائی اور چوری کا جواب دیں ،عمران خان روئیں چیخیں یا پیٹیں اب ادارے آپ کی سازشی منصوبہ بندی کا حصہ نہیں بنیں گے۔