پاکستان

صوبوں کو دیے گئے اختیارات پر عملدرآمد میں کمی ہے: مولانا فضل الرحمٰن

کوئٹہ(آواز نیوز)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو دیے گئے اختیارات پر عمل درآمد میں کمی ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کوئٹہ میں بلوچستان ہائی کورٹ بار میں وکلاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر صوبہ اپنے وسائل کا خود وارث ہے، کوئی دوسرا صوبہ اس پر قبضہ نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارا آج سب سے بڑا مسئلہ معاشی بد حالی ہے، پاکستان کی معیشت زمین بوس ہو چکی ہے، ہمیں اس صورتِ حال سے نکلنا اور پاکستان کو مستحکم کرنا ہے۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ 70 سال پہلے ہم طاقتور تھے اور اب ہم کمزور ہیں، آج ہم ملک کو کیوں اتنا نیچے لے گئے؟ ہم ملک کی معیشت کے لیے پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی اور معاشی استحکام چاہیے تو ہمیں مستحکم دفاع بھی چاہیے، اگر دفاعی ادارہ اپنی حدود میں رہے تو ہم ان کو سلیوٹ کریں گے۔

چین سے ہماری دوستی معاشی استحکام میں تبدیل ہوئی، ہم نے چین کو تجویز دی تھی کہ شاہراہِ ریشم کو دوبارہ تجارت کے لیے فعال کر سکتے ہیں، 2014ئ میں چین کے سربراہ کے لیے پاکستان کا راستہ روکا گیا۔

جے یو اAئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ پڑوسی ہونے کے باوجود ہمارے تعلقات میں گرم جوشی نہیں، بلوچستان اور خیبر پختون خوا معدنی وسائل سے مالامال ہیں۔

عمران فراڈیا جھوٹی خبریں شہبازشریف کے خلاف شائع کراتا رہا اور خود گھڑیاں چوری کرتا رہا ، وزیر داخلہ

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں تمام صوبوں کا حق تسلیم کرنا ہو گا، کسی صوبے پر کسی ادارے کی بالادستی قابلِ قبول نہیں۔

Maulana Fazlur Rehman News in Urdu | PDM News in Urdu | LIVE | Maulana Fazal Ur Rehman Press Conference | Dunya News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button