پاکستان

بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے

عالمی برادری اس معاملے کا نوٹس لے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث قوتوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔

اسلام آباد(آواز نیوز)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے، عالمی برادری کو معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بالی جمہوریت کانفرنس میں شرکت کے لیے انڈونیشیا کے دورے پر ہیں۔

پاکستان اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی ہے۔ دونوں ممالک کے مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے ۔ وزیر خارجہ نے بالی میں بوسنیائی ہم منصب ڈاکٹر بسیرا سے بھی ملاقات کی جب کہ وزیر خارجہ آج سنگاپور کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل 11اور 12 دسمبر کو پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے، اس دوران وہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات اور آزاد کشمیر کا دورہ بھی کریں گے۔ علاوہ ازیں افغانستان میں پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی نے کابل میں پاکستانی سفارتخانہ حملے میں زخمی ہونے والے سپاہی کی عیادت کی ہے۔ عبیداللہ نظامانی کو پاکستان بلایا گیا ہے۔

امید ہے افغان عبوری حکومت سفارت خانے کو سکیورٹی فراہم کرے گی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نام مذہبی آزادیوں کی فہرست میں شامل کرنے کے امریکی فیصلے پر مایوسی ہوئی جب کہ بھارت کو فہرست میں شامل نہ کرکے امتیازی سلوک کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ امریکی کمیشن کی سفارش کے باوجود بھارت کو فہرست میں شامل نہیں کیاگیا۔ بابری مسجد کی شہادت کو 30 سال مکمل ہوگئے۔

توشہ خانہ کی گھڑیاں فروخت کرنے سے متعلق بشری بی بی اور زلفی بخاری کی آڈیو لیک

دفتر خارجہ کی ترجمان نےکہا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویزے جاری نہ کرنا مایوس کن ہے۔ پاکستان نے بھارتی فیصلے پر مایوسی اور ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان نے طویل عرصے تک دہشت گردی کا سامنا کیا۔ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں۔

پاکستان میں بھارت ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔ عالمی برادری اس معاملے کا نوٹس لے۔ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث قوتوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔

Ministry of Foreign Affairs News in Urdu | Urdu News | Foreign Minister Ko Urdu Sahi Bolni Nahi Ati | Imran Khan Ka Bilawal Bhutto Par Tanz | News Pakistan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: