پاکستان

معاشی بحران کیساتھ دہشتگردی کی نئی لہر کا بھی سامنا ہے:مراد علی شاہ

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کا مقابلہ کرتے آئے ہیں، جس کے لیے متحدہ ہونا بہت ضروری ہے

کراچی (آواز نیوز)وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ شدید معاشی بحران کے ساتھ ملک کو دہشت گردی کی نئی لہر کا بھی سامنا ہے، ہم متحد ہو کر اس بحران سے ملک کو نکالیں گے۔

مزارِ قائد پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کا مقابلہ کرتے آئے ہیں، جس کے لیے متحدہ ہونا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کو بھی کرسمس کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

سندھ حکومت وفاق کے ساتھ مل کر سیلاب زدگان کی بحالی کا کام کر رہی ہے، اس مون سون میں ہم نے شدید سیلاب دیکھا ہے۔

وزیرِ اعلی سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں متحد رہنا چاہیے، کشمیریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کے عوام آپ کے ساتھ ہیں۔

پاکستان کی ترقی،خوشحالی اورسالمیت میں مسیحی برادری کی خدمات ہیں :رانا ثنا اللہ

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات قائد کے رہنما اصولوں کو اپنانے کا تقاضہ کرتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج ہم سب عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے متحد رہیں گے۔

Murad Ali Shah News in Urdu | Latest Urdu News | PPP News in Urdu | Economist Ashfaque Hasan speaks up on economic crisis in Pakistan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button