پاکستان

ہمارے معاشرے میں اچھی عورت کی تعریف بدلنے کی ضرورت ہے:مسرت جمشید چیمہ

جہاں سانحات ہوتے ہیں وہاں کچھ ایسی کہانیاں بھی ہیںجہاں خواتین انصاف کی جنگ لڑنے میں کامیاب ہوئیں:کرن زہرہ زیدی

لاہور (آواز نیوز) ہمارے معاشرے میں اچھی عورت کی تعریف بدلنے کی ضرورت ہے۔ بد قسمتی سے ہم ان خواتین کو اچھا کہتے ہیں جو گھریلو تشدد برداشت کرتی ہیں اور خاموش رہتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے ”خواتین پر تشدد کے خاتمے“کے موضوع پر پینل ڈسکشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے کرن زہرہ زیدی، وائٹ ربن پاکستان کے سی ای او عمر آفتاب، ڈاکٹر فائزہ طیب اور سیکرٹری سوشل ویلفیئر محترمہ سمیرا صمدنے بھی خطاب کیا۔

Musarrat Jamshed Cheema
Musarrat Jamshed Cheema

پینل ڈسکشن میں نامور اداکارہ سیمی راحیل اورنوجوان وکیل خدیجہ صدیقی بھی شامل تھیں۔ جی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے بھی سیشن میں شرکت کی۔پینل ڈسکشن سے خطاب کرتے ہوئے مسز کرن زہرہ زیدی نے کہا کہ جہاں سانحات ہوتے ہیں وہاں کچھ ایسی کہانیاں بھی ہیں۔

پی ٹی آئی کا اگلا جلسہ سندھ اور کراچی سے شروع ہوگا

جہاں خواتین انصاف کی جنگ لڑنے میں کامیاب ہوئیں اور یہ خواتین یونیورسٹیوں میں پڑھنے والی نوجوان لڑکیوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔جی سی یو ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کی انچارج سمیرا خلیل نے سیشن کی نظامت کی جس سے طلبہ کے نمائندوں ارحبہ وسیم، آمنہ نعیم اور مصطفیٰ بلال نے بھی خطاب کیا۔

Musarrat Jamshed Cheema News in Urdu | PTI News in Urdu | LIVE | Musarrat Jamshed Cheema Important Media Talk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button