پاکستان

پی ٹی آئی کا اگلا جلسہ سندھ اور کراچی سے شروع ہوگا

عمران خان کاپنجاب میں سیاسی محاذ کھولنے کے بعد سندھ کا رخ کرنے کا فیصلہ ،تحریک انصاف کے چیئرمین جنوری میں سندھ کا دورہ اور بھرپور عوامی مہم شروع کرینگے ‘ ذرائع

لاہور( آواز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب میں سیاسی محاذ کھولنے کے بعد سندھ کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،عمران خان نے جنوری میں سندھ کا دورہ کرنے اور بھرپور عوامی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ عمران خان سے پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی سے ملاقات میں کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عمران خان کے دورہ سندھ کے پلان کو حتمی طور پر منظور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے دورہ سندھ سے قبل نائب صدر پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور مرکزی قیادت آئندہ ہفتے سندھ کے دورے پر روانہ ہوگی، بعد ازاں عمران خان سندھ کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ سندھ کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

چار سالوں سے زمین بوس معیشت کو دوبارہ اٹھانا مشکل کام ہے:مولانافضل الرحمان

عمران خان نے ہدایت کی کہ سندھ میں بھرپور تنظیم سازی کی جائے۔عمران خان سے ملاقات میں ارکان سندھ اسمبلی نے اسمبلی سے مستعفی ہونے کا کہا جس پر عمران خان نے کہا کہ ممبران سندھ اسمبلی ابھی انتظار کریں، پہلے پنجاب اورخیبر پختوانخواہ اسمبلیوںکا فیصلہ کریں گے۔

PTI Next Rally Will Start from Karachi | PTI News in Urdu | Power of Imran Khan | Karachi PTI Protest Latest News | No Confidence Motion | Breaking News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button