پاکستان

آزاد کشمیر: نتائج نے ثابت کر دیا مستقبل پی ٹی آئی کا ہے: مسرت جمشید چیمہ

کئی دہائیوں میں پہلی دفعہ ایسا ہوا کہ تمام تر وسائل کے باوجود وفاق میں موجود حکومت کشمیر سے الیکشن نہیں جیت سکی۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی شکست خوردہ، چند سیٹیں جیت کر شاد یانے بجا رہے ہیں۔ آئندہ الیکشن میں اچھا انتظام کریں گے

لاہور(آواز نیوز)ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر بلدیاتی انتخابات میں پہلی مرتبہ ایسی جماعت نے فتح حاصل کی جس کی وفاق میں حکومت نہیں۔ کشمیر الیکشن کے نتائج پی ڈی ایم کو بتانے کیلئے کافی ہیں کہ عمران خان کی مقبولیت کتنی ہے۔

آزاد کشمیر میں ایک بہت بڑی تبدیلی آئی ہے۔ وفاقی حکومت اپنے تمام تر وسائل کے باوجود بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف سے شکست کھا گئی۔

شکست خوردہ ن لیگی چند سیٹیں جیت کر شادیانے بجا رہے ہیں۔ ترجمان وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہے۔ آئندہ انتخابات میں عوام کی طاقت سے آپ کا اچھا بندوبست کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عوام نے پی ڈی ایم کا ایسا عبرتناک انجام لکھنا ہے جو انہوں نے تصور بھی نہیں کیا ہو گا۔ مسرت جمشید نے کہا آٹھ ماہ میں پاکستان ان چوروں، ڈاکووں اور لٹیروں کے بوجھ سے ڈوبتا جا رہا ہے۔ پی ڈی ایم اس کبوتر کی طرح ہے جو خطرے کو دیکھ کر آنکھیں بند کر لیتا ہے۔

مسرت جمشید نے سوال کیا کہ مونا فضل الرحمان کے خواتین سے متعلق نازیبا بیان پر بختاور، آصفہ، مریم نواز مولانا سے اپنے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کیوں نہیں کرتیں۔

قبل ازیں جی سی یونیورسٹی میں سمٹ آف سٹوڈنٹس سوسائٹی 2022 میں خطاب کرتے ہوئے ترجمان وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں صنفی مساوات یقینی بنانے میں تھوڑا وقت لگے گا لیکن ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہئے۔

دنیا کے ساتھ پاکستان کا موازنہ کریں تو ہم خواتین اور مردوں کے حقوق میں توازن لانے میں بہت پیچھے ہیں۔

انہوں نے کہا سب اچھا کی تصویر تو نہیں ہے لیکن لوگوں میں تبدیلی کی خواہش ضرور ہے۔ اگر کوئی سر عام خاتون کو گالیاں دیتا ہے تو چاہے وہ کسی جماعت کا لیڈر ہی کیوں نہ ہو اسے جیل میں ہونا چاہیے۔

سیاسی استحکام سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا:مسرت جمشید چیمہ

فضل الرحمان نے پوری قوم کی ماوں، بہنوں، بیٹیوں کو گالیاں دیں لیکن مریم نواز یا پیپلز پارٹی کی قیادت کا ایک بیان اسکے خلاف نہیں آیا۔

Musrat Jamshed Cheema News in Urdu | PTI News in Urdu | Punjab Govt Spokesperson Musarrat Jamshed Cheema PM Imran Khan ko Konsa Mashwara Dena Chahein Gi?

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button