پرویز الہٰی اپنا سیاسی مستقبل عمران خان کے ساتھ دیکھتے ہیں :مسرت جمشید
پرویز الہٰی اپنا سیاسی مستقبل عمران خان کے ساتھ دیکھتے ہیں، ہر فیصلے میں عمران کے حامی ہیں، ن لیگ کا بد تمیز بریگیڈ اداروں کو نشانہ بناتا ہے اور چیری بلاسم بریگیڈ بوٹ پالش کرتا ہے۔
پاکستان میں صرف چور واپس آ رہے ھیں، کوئی غیر ملکی وفد آ رہا ہے اور نہ ہی کوئی سرمایہ۔ مسرت جمشید
لاہور(آواز نیوز)ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ نااہل اور کریمنل لیگ نے جاوید لطیف جیسے لوگ اداروں کو دباو میں لاکر اپنی مرضی کے فیصلے حاصل کرنے کیلئے رکھے ہوئے ہیں۔
ن لیگ کی دوغلی پالیسی اب واضح ہے۔ ردعمل میں انہوں نے لکھا کہ بد تمیز بریگیڈ اداروں کو نشانہ بناتی ہے اور چیری بلاسم بریگیڈ بوٹ پالش کرتی ہے۔
ڈگی میں چھپ کر بوٹ پالش کرنے والا تجربہ کار اب عوام کو ہوشربا مہنگائی پر وضاحت دے۔ باو¿ جی نے پہلے کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے اور اب واپسی کیلئے قانونی تحفظ حاصل کیا۔ اگر سب کیسز جھوٹے تھے تو پھر نیب قانون کو کیوں بدلاگیا؟؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چور ہی واپس آ رہے ھیں۔ نہ کوئی غیر ملکی وفد آ رہا ہے اورنہ ہی سرمایہ۔ انٹرنی وزیر خارجہ اللے تللوں پر ملک کا خزانہ لٹا رہا ہے۔
سفارت خانوں کے پاس تنخواہوں کے پیسے نہیں۔ اب تک وزیر خارجہ بلاول کے دوروں پہ 2 ارب خرچ ہوچکے ہیں۔عمران خان کے ہر فیصلے کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی تائید حاصل ہے۔پرویز الہٰی اپنا سیاسی مستقبل عمران خان کے ساتھ دیکھتے ہیں۔ ملک میں موجود اثاثے بیچنے کے بعد اب غیر ملکی اثاثے آدھی سے بھی کم قیمت پہ قانون سازی کرکے بیچ رہےہیں۔
یہ اثاثے ان کرپٹ سیاستدانوں کا کوئی فرنٹ مین ہی خریدے گا۔ قیمت کم تو اپنوں کیلئے ہی کی جاتی ہے تاکہ وہ کوڑیوں کے بھاو خرید لے۔ شہباز شریف نے 70 لاکھ ڈالرز قرضہ سے آرائش کی گئی بلڈنگ 68 لاکھ ڈالرز میں فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
رمضان شوگر ملز آج کل میں فروخت ھو جا? گی، ٹی ٹی ماسٹر اسی لئے آیا ھے۔ یہ سب چور بھاگنے والے ھیں۔سارے پاکستان کو گروی رکھ کر جب کچھ نہیں بچا تو بیرون ملک قیمتی اثاثے کوڑیوں کے داموں فروخت کر رہے ہیں۔ اسحاق ڈار اشتہاری ملزم کو ضبط شدہ گھر اور منجمد اربوں روپے بھی واپس مل گئے لیکن ملک ڈوب گیاہے۔
عمران خان نے 2018 میں ملنے والے 7 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کو 2022 میں 22 ارب ڈالر تک پہنچایا۔فارن ریزرو 7 ارب ڈالر سے بھی کم رہ گئے وہ بھی دوست ممالک کے ہیں.رجیم چینج سےجب عمران خان کو ہٹایا گیا اس وقت خزانے میں 22 ارب ڈالر تھے۔ ملک ڈیفالٹ کر چکا بدنامی کے ڈر سے اعلان نہیں کررہے ہیں۔
پاکستانی روپیہ ایشیا کی بد ترین کرنسی بن چکا ہے۔ ایک ایٹمی ملک کی اس حالت کے ذمہ دار امپورٹڈ حکومت ہے۔ وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ رنگ باز شریف جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد سے 1 فیصد پر لے آیا۔ ?شرح سود 10 سے بڑھا کر 16 فیصد کر دی گئی۔ شرح سود بڑھانے سے بھی مہنگائی میں کمی نہیں آئی۔ ?مہنگائی 13 سے 45 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔
?ڈالر 180 سے 232 پر پہنچ گیا اور مارکیٹ میں 250 میں بھی نہیں مل رہا۔ آٹا 50 سے 120 روپے کلو ہو گیا جبکہ ?پیٹرول اور ڈیزل 75 روپے فی لیٹر مہنگاکر دیا گیا ہے۔ساڑھے سات لاکھ قابل، ہنر مند اور وفادار پاکستانی ان چوروں کی وجہ سے ملک چھوڑ گئے ہیں۔
ملک چلانے والے سب چور ارب پتی ہو گئے اور ملک اربوں ڈالر کا مقروض ہو گیا۔ شریف خاندان کے اکاو¿نٹس میں کروڑوں روپوں کی ٹی ٹیاں آتی رہیں۔ عدالت کے پوچھنے پر جواب میں یہی کہتے رہے کہ پتہ نہیں، پیسے کہاں سے آرہے تھے۔
تین ماہ میں معیشت کا بیڑا غرق ہو گیا، اسد عمر
ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کیلئے کرپٹ ٹولا دن رات مصروف ہے۔پاکستان کی معاشی حالت ہر دن بگڑتی جا رہی ہے۔ سیاسی استحکام کے بغیر کوئی بہتری ممکن نہیں، فوری الیکشن ہی واحد حل ہیں۔صوبہ پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان کی رقوم وفاق نے ضبط کرلی ہیں۔