خواجہ آصف پی ٹی آئی چیئرمین کو دھمکیاں دینے کی بجائے اپنے لیڈر کو تسلیاں دیں
ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر کی اجازت اس شرط پر دی جہاز کا رخ پاکستان کی جانب نہ ہوورنہ پلیٹ لیٹس گر سکتے ہیں‘ ترجمان پنجاب حکومت

لاہور(آواز نیوز) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے عمران خان سے دو دو ہاتھ کیاکرنے ہیں 13 جماعتوں کا اتحاد بھی کچھ نہیں کر سکا، عمران خان کو دھمکیاں دینے سے بہتر ہے کہ اپنے لیڈر کو تسلیاں دیں۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پاکستان سے بھگوڑا،اب لندن سے بھگوڑا پتہ نہیںآگے کہاں کہاں پناہ مانگتا پھر رہا ہے۔
تم لوگ بزدل ہو، شکست خوردہ ٹولہ پہلے عمران خان کے کسی ورکر کو تو ڈرا لے۔وزارت دفاع پر بیٹھے شخص کی ذہنیت عوام کے سامنے کھل کر آگئی ہے ۔
مفرور لیڈر کے پیروکار کا بیان ان کی جماعت کی سوچ کا عکاس ہے ۔خون لیگ دھمکیاں دینا بند کرے اور بوریا بستر سمیٹنے کی تیاری کرے۔
آرمی چیف تقرری کا جن کے پاس اختیار ہے، ان پراعتماد کیا جائے
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ انشااللہ 26 نومبر کو عوام کا جم غفیر ان کو راولپنڈی میں فیصلہ سنائے گا۔لوٹ مار کی حکومت نے عوام کو دو دو ہاتھوں سے نہیں بوریاں بھر بھر کر لوٹا ہے ۔
انہوںنے کہاکہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر کی اجازت اس شرط پر دی ہے کہ جہاز کا رخ پاکستان کی جانب نہ ہو اور اگر ایسا ہوا تو پلیٹ لیٹس فوری طور پر گر سکتے ہیں۔
Musrat Jamshed Cheema News in Urdu | PTI News in Urdu | Musarrat Jamshed Cheema Meets PTI Chairman Imran Khan At Zaman Park Lahore | Breaking News