پاکستان

نواز شریف کی وطن واپسی، جلسے کیلئے 5 مقامات زیر غور

لاہور(آواز نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی وطن واپسی پرجلسہ کرنے کے لئے مختلف مقامات پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق جلسے کیلئے 5 مقامات زیرغور ہیں،جلسے کے مقام کی حتمی منظوری نواز شریف خود دیں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیروزپور روڈ، چیئرنگ کراس، داتا دربار اور مینار پاکستان کے مقامات پر جلسہ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

پارٹی عہدیداروں، ٹکٹ ہولڈرز کو نواز شریف کے استقبال کیلئے اہداف دئیے جائیں گے، مجموعی طور پر 10 لاکھ افراد کو استقبال کیلئے اکٹھا کرنے کا ہدف دیے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم بلاول بھٹو ہی ہونگے

ذرائع کے مطابق نواز شریف کو ائیرپورٹ سے ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ لے جایا جائے گا،وطن واپسی سے قبل عدالت سے حفاظتی ضمانت بھی لی جائے گی۔

Nawaz Sharif Coming Back to Pakistan | PMLN News in Urdu | Nawaz Sharif Return To Pakistan | Final Date Announcement | Breaking News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button