پاکستان

نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان آرہے ہیں

نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان آرہے ہیں،اسلام آباد کے شاپنگ مال کو غلط وقت پرسیل کیا گیا، اس کوپہلے ہی سیل کرنا چاہیے تھا، وفاقی وزیر کا انٹرویو

اسلام آباد (آواز نیوز)رہنما (ن )لیگ سردار ایاز صادق نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان آرہے ہیں۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر ایاز صادق نے دعویٰ کیا کہ الیکشن اگست کے بعد ہوں گے، امیدواروں کو ٹکٹ نواز شریف جاری کریں گے۔

ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی کےساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں، اگست 2023 میں حکومت کی مدت پوری ہوگی، حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد ہی الیکشن ہوں گے۔

ایازصادق نے کہا کہ اگر مارچ میں اسمبلی ٹوٹی تو پھر رمضان اور بجٹ آرہا ہے، مارچ سے جون تک اسمبلیاں توڑنا ناممکن نظرآرہا ہے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نوازشریف جنوری میں واپس آئیں گے، ٹکٹوں کی تقسیم کے وقت بھی نواز شریف پاکستان میں موجود ہوں گے۔

لوگ عمران خان کے نام نہاد بیانیے سے تنگ آ چکے ہیں

ایازصادق نے کہا کہ اسلام آباد کے شاپنگ مال کو غلط وقت پرسیل کیا گیا، اس کوپہلے ہی سیل کرنا چاہیے تھا۔اعظم سواتی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کو رہا ہونا چاہیے مگران کوخود پرکنٹرول کرنا چاہیے، قانون اپنا راستہ خود اختیارکرے گا۔

Nawaz Sharif is coming to Pakistan | PMLN News in Urdu | When is Nawaz Sharif coming back to Pakistan?? – Maryam Nawaz | Geo News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button