پاکستان

لوگ عمران خان کے نام نہاد بیانیے سے تنگ آ چکے ہیں

دوسروں کو چور کہتے ہیں خود کرپٹ اقدامات کی وجہ سے نااہل ہو چکے ہیں، وفاقی وزیرکا عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل

اسلام آباد(آواز نیوز)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ لوگ عمران خان کے نام نہاد بیانیے سے تنگ آ چکے ہیں، دوسروں کو چور کہتے ہیں جبکہ خود کرپٹ اقدامات کی وجہ سے نااہل ہو چکے ہیں،یہ احتساب کا ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں ان کے علاوہ سب جوابدہ ہوں۔

منگل کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ قوم نے بھاری قیمت کسی این آر او کی وجہ سے نہیں سابق نااہل اور نالائق حکومت کی وجہ سے چکائی ہے، آپ نے چار سال میں تاریخی قرضے لئے، 70سال میں ملک کے مجموعی قرضے 24 ہزار ارب روپے تھے اور آپ نے چار سال میں 18ہزار ارب سے زائد قرضے لے کر مجموعی قرضوں میں 70 فیصد سے زائد اضافہ کیا۔

شیری رحمان نے کہا کہ آپ نے خیبر پختونخوا میں احتساب عدالت پر تالا لگایا، آپ کے دور میں کرپشن انڈیکس میں پاکستان 117سے 140نمبر پر آ گیا، آپ کس منہ سے کرپشن کی بات کر رہے ہیں؟۔

ریڈیو پاکستان تمام کھیلوں کو ہر سطح پر فروغ دیگا

انہوں نے کہا کہ ملک پر دن کی روشنی میں ڈاکہ تو آپ نے ڈالا، بی آر ٹی، ایل این جی، ادویات، آٹا، چینی، بلین ٹری، مالم جبہ اور دیگر کا ذمہ دار کون ہے؟، شیری رحمان نے کہا کہ آپ کے نام نہاد بیانیے سے لوگ تنگ آ چکے ہیں، آپ دوسروں کو چور کہتے ہیں جبکہ خود کرپٹ اقدامات کی وجہ سے نااہل ہو چکے ہیں، آپ احتساب کا ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں آپ کے علاوہ سب جوابدہ ہوں، لوگ باشعور ہیں، آپ بیانیہ بنا کرکھیلتے رہے، لوگ آپ کے کھیل میں شریک نہیں ہونگے۔

Sherry Rehman Latest News in Urdu | Imran Khan News in Urdu | Sherry Rehman Calls Imran Khan Ladla | Capital TV

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button