ریڈیو پاکستان تمام کھیلوں کو ہر سطح پر فروغ دیگا

اسلام آباد (آواز نیوز) کرکٹ کمنٹری کے علمبردار، ریڈیو پاکستان کا طویل عرصہ بعد ملک میں کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کے ہر سطح پر فروغ کے لیے منفرد قدم، ریڈیو پاکستان نے طویل جدوجہد کے بعد اپنا اسپورٹس چینل ‘ایف ایم 94’ لانچ کر دیا.
پاک، برطانیہ ٹیسٹ کرکٹ سیریز میں سپورٹس چینل ایف ایم 94 نے اپنے ماہرین کے ذریعے رواں تبصروں اور تجزیوں سے عوام الناس کے ہی نہیں برطانوی مہمانوں کے بھی دل جیت لیے دستیاب تفصیلات کے مطابق طویل عرصہ سے عوام الناس ریڈیو پاکستان کے کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں پر رواں تبصروں، تجزیوں اور ماہرین کی آراء پر مبنی خصوصی براہ راست ٹرانسمیشن سے محروم تھے۔
کم و بیش ڈیڑھ دہائی بعد حالیہ برطانیہ، پاکستان ٹیسٹ سیریز سے کچھ ہی عرصہ قبل ریڈیو پاکستان نے اپنا سپورٹس چینل "ایف ایم 94” شروع کیا ہے، حالیہ ٹیسٹ سیریز اس وقت پاکستانی عوام کے لیے مزید دلچسپ ہو گئی جب ریڈیو پاکستان نے اپنے میڈیم ویو نیٹ ورک پر بال ٹو بال لائیو کمنٹری نشر کرنا شروع کی جس نے ملک کے دور دراز علاقوں میں ریڈیو کمنٹری سننے کی خواہش پوری کر دی ہے۔
مزید برآں ریڈیو پاکستان عام لوگوں کا میڈیم ہے جس سے اب عوام کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کی تازہ ترین صورتحال سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں. کھیلوں کے ماہرین کا کہنا ہے درحقیقت یہ ایک انتہائی منتظر قدم ہے اور اسے جدید دور میں ریڈیو پاکستان کے دوبارہ آغاز کے طور پر لیا جا سکتا ہے۔
ریڈیو پاکستان میں جدت، نئے ایف چینلز کے آغاز، پروگرامز کے معیار کو بہتر بنانے اور دیگر امور میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی بھرپور کاوشیں معنی خیز ہیں جبکہ سے ممکن ہوا۔ سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات شاہدرہ شاہد، ڈی جی ریڈیو پاکستان طاہر حسن نے ریڈیو پاکستان پر بال ٹو بال لائیو کمنٹری کے مکمل نفاذ کی نگرانی کی، اس سلسلے میں ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ ترنجیت سنگھ، نئے مقرر کردہ مشیر سپورٹس احمد حماد صدیقی اور سینئر پروڈیوسر محمد بلال خان کی خدمات نے ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کیا۔
ہمارے معاشرے میں اچھی عورت کی تعریف بدلنے کی ضرورت ہے:مسرت جمشید چیمہ
براہ راست رواں تبصروں کو عوام الناس تک پہنچانے میں پروڈیوسر وقاص توفیق خان، یاسر عطا گل، محمد عامر سعید اور اظہر عثمان داؤدزئی اور تبصرہ نگاروں کاشف شبیر، خود احمد حماد صدیقی، عمر شبیر گھمن اور جاوید خان کے ساتھ مل کر تمام تر امور کو بہترین انداز میں نبھایا جسے برطانیہ سے آئے کھیلوں سے متعلقہ صحافیوں کمنٹیٹرز اور خود انگلش ٹیم نے بھی سراہا۔
Radio Pakistan News in Urdu | Radio Promote All Sports Game | Top 10 Most Popular Sports in Pakistan