نواز شریف جلد پاکستان واپس آئیں گے
پشاور۔29جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے قومی ورثہ و ثقافت انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ مسلم لیگی کارکنان الیکشن کے لیے کسی بھی وقت تیار ہیں،نواز شریف جلد پاکستان واپس آئیں گے اور چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن کر ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنگوٹہ میں پارٹی لیڈران اور محمد علی شاہ کے استقبال کے لئے آئے ہوئے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سیاست کا مقصد خدمت کرنا ہے اور آخری دن تک اس پر قائم رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اربوں روپے کی لاگت کے سوئی گیس منصوبوں پر کام شروع کرایا گیا،آج عالم گنج اور دکوڑک کے پلوں پر 4سال بعد کام دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا پورا پورا احساس ہے، اقتدار ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے لیا اگر آج تک عمران کی حکومت ہوتی تو ملک دیوالیہ ہو چکا ہوتا۔
فواد چوہدری اور ان کے خاندان نے مشکل وقت میں بہادری کا مظاہرہ کیا: عمران خان
انہوں نے کہا کہ محمد علی شاہ پر مزید ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ دن رات عوام کی خدمت کریں اور سیاست خدمت سمجھ کرکریں۔