پاکستان

نواز شریف نے وطن واپسی کے بعد سیاسی سفر کا آغاز بلوچستان سے کیا : شہباز شریف

لاہور (آواز نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق و زیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائد نواز شریف نے وطن واپس تشریف لانے کے بعد اپنے سیاسی سفر کا آغاز کوئٹہ، بلوچستان سے کیا ہے،انشااللہ اب اللہ تعالی نے موقع دیا تو نواز شریف بلوچستان کی ترقی میں حائل تمام مسائل کو حل کریں گے اور ہم سب بطور ان کی ٹیم کے ترقی کے اس سفر کو مل کر آگے بڑھائیں گے۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان کے لیے یہ ایک پرمسرت موقع ہے جب بلوچستان سے کئی سیاسی قد آور شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔

کلو آٹے کا تھیلا 100روپے مہنگا ہو گیا

انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں سڑکوں کا جال پھیلانے، گوادر پورٹ بنانے اور سی پیک کو یہاں لانے کے لیے بے پناہ کوششیں کرنے والے شخص کا نام محمد نواز شریف ہے،ہماری گزشتہ حکومت نے گوادر میں بند پڑے کئی منصوبوں کو دوبارہ شروع کیا تھا جن کا آغاز میاں نواز شریف نے بطور وزیراعظم 2014-15میں کیا تھا۔

انشااللہ اب اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو میاں نواز شریف بلوچستان کی ترقی میں حائل تمام مسائل کو حل کریں گے اور ہم سب بطور ان کی ٹیم کے ترقی کے اس سفر کو مل کر آگے بڑھائیں گے۔

Nawaz Sharif News in Urdu.Pakistani News in Urdu.LIVE | Exclusive Footage of Nawaz Sharif’s Return after four years | Awaz News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button