پاکستان

گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو معینہ مدت میں پورا کیا جائے

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے اعلیٰ سطح کا اجلاس

گوادر۔24جون  (آواز نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو معینہ مدت میں پورا کیا جائے، 12 لاکھ گیلن یومیہ کا ڈی سیلینیشن پلانٹ جلد مکمل کیا جائے۔

مقامی آبادی کو سولر پینل کی فراہمی کیلئے سولر پینلز کی پاکستان میں تیاری یقینی بنائی جائے، گوادر ایئرپورٹ کو آئندہ سال جولائی تک مکمل کیا جائے انٹرنیٹ کی سہولیات بہتر بنائی جائیں۔

یہ ہدایات انہوں نے جمعہ کو یہاں ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔  اجلاس میں وفاقی وزراء، وزراءِ مملکت، معاونینِ خصوصی، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ڈی سیلینیشن پلانٹ پر پیشرفت کے بارے آگاہ کیا گیا، اس کے علاوہ پانی کی طلب، سپلائی، ڈیمز کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ گوادر میں پانی کی موجودہ طلب 3.4 ملین گیلنز پر ڈے اور سپلائی کی گنجائش 9 ملین گیلن پر ڈے ہے۔

جبکہ گوادر پورٹ اتھارٹی پر 1.2 ملین گیلن پر ڈے کے پلانٹ کےبعد اس کی  پانی سپلائی کرنے کی مجموعی گنجائش1.5 ملین گیلن پر ڈے ہو جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ 9 چھوٹے موبائل پلانٹ بھی لگائے جائیں گے جس کے بعد پانی کی بلاتعطل فراہمی میں معاونت ملے گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ایران سے 100 میگاواٹ کی فراہمی کے بعد گوادر میں مجموعی طور پر بجلی کی فراہمی 170 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی جبکہ اس وقت بجلی کی طلب صرف 70 میگاواٹ ہے۔

سولر پینلز کی فراہمی اور آف گرڈ منصوبوں سے مقامی سطح پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی ہوجائے گی، ایران سے مکران کی ٹرانسمیشن لائن 6 ماہ جبکہ نیشنل گرڈ سے مزید 100 میگاواٹ کی فراہمی کیلئے ٹرانسمیشن لائن دسمبر 2022 تک مکمل کر لی جائے گی۔

اجلاس کو نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تعمیراتی کام کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پانی اور بجلی کی فراہمی کے منصوبوں میں کسی قسم کا مزید تعطل قبول نہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ گوادر میں 12 لاکھ گیلن یومیہ کا ڈی سیلی نیشن پلانٹ جلد مکمل کیا جائے، پانی کی گھر گھر فراہمی کیلئے پائپ لائنز کے نظام کو فی الفور بہتر کیا جائے، منصوبوں میں تعطل اور مجرمانہ غفلت برتنے والوں کی نشاندہی کیلئے فوراً انکوائری کرائی جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ  62 میگاواٹ کے سولر منصوبے کے حوالے سے تین ہفتوں میں رپورٹ پیش کی جائے، سولر منصوبے اور مقامی آبادی کو سولر پینلز فراہم کرنے کے منصوبے کیلئے سولر پینلز کی پاکستان میں تیاری یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ گوادر میں بجلی کے بیس لوڈ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ آئندہ سالوں میں بجلی کی طلب میں اضافے اور سپلائی کیلئے جامع منصوبہ بنا کر پیش کریں۔

گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تکمیل جولائی 2023 تک یقینی بنائی جائے، تربت اور کوئٹہ کے ہوائی اڈوں پر بین الاقوامی پروازوں کو بحال کیا جائے اور کرایوں میں کمی لائی جائے، پورے بلوچستان میں آف گرڈ بجلی کے منصوبوں کیلئے حکمتِ عملی مرتب کی جائے۔

75روپے کا نیا نوٹ جاری ملک میں مزیدمہنگائی ہونے والی ہے

انہوں نے ہدایت کی کہ گوادر میں انٹرنیٹ کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔گوادر بندرگاہ پر ڈریجنگ کو جلد شروع کیا جائے اور بریک واٹر کے حوالے سے عملی اقدامات کئے جائیں۔

گوادر ہسپتال کی تکمیل دسمبر کی بجائے ستمبر میں یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گوادر کے تمام پسماندہ 16523 گھرانوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائے،ایک ہفتے کے بعد ان تمام اقدامات پر اجلاس میں پیشرفت پر تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

Ongoing development projects in Gwadar | 10 Mega CPEC Projects to be completed in 2022

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button