پاکستان

آصف زرداری اور بلاول کی شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

،تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر گفتگو حکومتی اتحادی جماعتوں کے ساتھ ہمارے معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں،امید ہے جلد مثبت نتائج آئیں گے، سید خورشید شاہ

اسلام آباد (آواز نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر گفتگو کی گئی ۔

صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، سعد رفیق، خواجہ آصف ودیگر سے بھی ملاقات کی ۔

صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ شیری رحمان اور رخسانہ بنگش موجود تھیں ۔صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان تحریک عدم اعتماد اور اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہاکہ حکومتی اتحادی جماعتوں کے ساتھ ہمارے معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں،امید ہے جلد مثبت نتائج آئیں گے۔

کسی بینچ کو ازخود نوٹس لینے کا اختیار نہیں،سپریم کورٹ کا فیصلہ

انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے ساتھ معاملات مکمل ہو گئے ہیں،امید ایک یا دو دن میں اعلان ہو جائے گا۔انہوںنے کہاکہ تمام اتحادی جماعتوں ایک دو دن میں اعلان کر دیں گے۔

اس موقع پرسوال کیاگیاکہ کیا صدارتی ریفرنس سے اپوزیشن کو فائدہ ہو گا یا نقصان ۔ خورشید شاہ نے کہاکہ ہمیں عدالتوں پر ملک اعتماد ہے ،یقین سے کہتا ہوں عدالتیں آئین سے ہٹ کر کوئی فیصلہ نہیں کریں گی۔

oppositions leaders meetings on issue of non-confidence Urdu ] video

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button