پاکستان
بدعنوانی روکنے کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا:پرویزالٰہی
کرپشن کی قیمت عام آدمی کو ادا کرنا پڑتی ہے، جہاں کرپشن ہو وہ معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، دین اسلام میں شفافیت کی تلقین کی گئی ہے

لاہور(آواز نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سب سے بڑی برائی کرپشن ہے اور اس کا علاج شفافیت ہے۔
دین اسلام میں ہر سطح پرامور کی انجام دہی میں دیانت اور شفافیت کی تلقین کی گئی ہے۔کرپشن کی قیمت عام آدمی کو ادا کرنا پڑتی ہے۔
جہاں کرپشن ہو وہ معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ پبلک سیکٹر کو ایماندار، شفاف اور جوابدہ رکھنا چاہیئے۔بدعنوانی روکنے کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
کرپشن کی روک تھام کے عالمی دن پراپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے اوراینٹی کرپشن کو آزاد ادارہ بنایا ہے۔
سیاسی استحکام سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا:مسرت جمشید چیمہ
انہوں نے کہا کہ آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ کرپشن کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے نیک نیتی و ایمانداری سے آگے بڑھیں گے۔