پاکستان

تحریک انصاف اور (ق)لیگ کی قیادت کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطہ

فواد چوہدری نے پرویز الٰہی ،مونس الٰہی سے ملاقات کی ، بعدا زان عمران خان سے بھی ملاقات کی

لاہور( آواز نیوز)پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)کی قیادت کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ۔ملاقات میں مونس الٰہی بھی شریک ہوئے جس میں اسمبلی کی تحلیل اور دیگر سیاسی معاملات پر مشاورت کی گئی۔

ماحول دوست اور سستی بجلی کی ضرورت ہے:وزیراعظم

وزیرا علیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد فواد چوہدری زمان پارک پہنچ گئے جہاں انہوں نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کر کے چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں آگاہ کیا۔

Pervaiz Elahi News in Urdu | Q League News in Urdu | Allah changed our path – Chaudhry Pervaiz Elahi | Geo News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button