پاکستان

آج سے پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا

اسحاق ڈار اب بھی معاشی ٹیم کا حصہ ہیں،وزیر اعظم میرے کام سے مطمئن نہیں تو مجھے تبدیل کر سکتے ہیں،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (آواز نیوز) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرول مزید مہنگا کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ یکم جولائی سے پیٹرول کے نرخ مزید بڑھا دئیے جائیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی لگائی جائے گی،اوگرا کی سمری آنے کے بعد وزیرعظم شہباز شریف حتمی منظوری دیں گے۔

لیکن میں سیلز ٹیکس لگانے کے حق میں نہیں ہوں،اسحاق ڈار کی واپسی اور وزیر خزانہ کا قلمدان دیئے جانے سے متعلق سوال پر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے ان کو عہدے پر برقراررکھنا یا نہ رکھنا وزیراعظم کی صوابدید ہے۔

وہ اگر کام سے مطمئن نہیں تو وزیر کو تبدیل کر سکتے ہیں،انکا کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں یہ ہوتا رہتا ہے،وزیراعظم تو ان کے ساتھ اگلے کئی دنوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

لیکن مستقبل کا کسی کو پتہ نہیں ہوتا جیسے اسد عمر کے ساتھ ہوا،وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار حکومت کی معاشی ٹیم کا حصہ ہیں،سٹیٹ بینک کے انٹرویوز میں بھی وہ پینل میں شامل تھے۔

یوکرین، فضائی حملے میں 10 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمیامریکا کا کیف کو جدید طیارہ شکن میزائل بھیجنے صدر کاروس کے، الماﺅ ، جرمنی (آن لائن) یوکرین کے ایک مال پر فضائی حملے کے نتیجے میں 10افراد ہلاک اور 40سے زائد جانب امریکا نے یوکرین کو جدید ترین طیارہ شکن میزائل بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے روس کے خلاف مزید سخت اقدامات اٹھانے اور مزید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشرقی یوکرین کے شہر کریمن چک کے گورنر دمیترو لونن نے بتایا کہ ایک پرہجوم مال پر روسی میزائل حملہ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 40سے زائد زخمی ہوگئے۔

۔ قبل ازیں اعلیٰ الصبح مشرقی یوکرین کے سلوویانسک شہر کے ایک اپارٹمنٹ پربھی فضائی حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیاتھا۔

ادھر امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ امریکا روسی حملوں سے دفاع کے لیے یوکرین کو جدید ترین طیارہ شکن میزائل بھیجنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

سلیوان نے جرمنی میں صحافیوں کو بتایاکہ میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ ہم درحقیقت ایک ایسے پیکیج کو حتمی شکل دینے کے عمل میں ہیں جس میں جدید فضائی دفاعی صلاحیتیں شامل ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ مشرقی یوکرین کے شہر کریمن چک میں ایک پرہجوم مال پر روس کا میزائل حملہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ”ظلم اور بربریت“ کی گہرائیوں کو ظاہر کرتا ہے

انہوں نے کہا کہ ”پیوٹن کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ان کا طرز عمل اس عزم کو تقویت دینے کے سوا کچھ نہیں کرے گا کہ برطانیہ اور ہر دوسرا جی سیون ملک یوکرین کے ساتھ جتنا وقت لگے گا۔

Petrol prices have increased from today | Petrol Price Increased By Rs 24 | Miftah Islamail Big Announcement |Petrol Price Hike Breaking News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button