پاکستان

پی ٹی آئی کے کئی سو کارکن بغیر جرم کے حراست میں ہیں، علی نواز اعوان

اسلام آباد (آواز نیوز)پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ ہمارے کئی سو کارکن بغیر کسی جرم کے حراست میں ہیں۔

علی نواز اعوان کی زیر صدارت لیگل کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی آئی کارکنان کی رہائی کےلئے اسلام آباد ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

PTI workers News in Urdu
PTI workers News in Urdu

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کارکنان کی گرفتاریوں کا جائزہ لیا گیا اور فوری رہائی کے اقدامات پر مشاورت کی گئی۔پی ٹی آئی اسلام آباد کے اعلامیے کے مطابق لیگل ٹیم کو فوری طور پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کی ہدایات دے دی گئیں۔

عمران خان کان کھول کر سن لیں ،الیکشن حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہی ہوں گے، مریم اورنگزیب

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پولیس اقدامات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

اجلاس سے خطاب میں علی نواز اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ پر پولیس کی جانب سے بہیمانہ تشدد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری حق کے لیے نکلنے والے عوام پر آنسو گیس کی بدترین شیلنگ کی گئی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کے سیکڑوں کارکنوں کو بغیر کسی جرم حراست میں لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button