پاکستان

آئی ایم ایف کی شرائط پر پٹرول اور ڈیزل مہنگا :رانا ثنا ءاللہ

اسلام آباد (آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ءاللہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر پٹرول اور ڈیزل مہنگا اور ڈالر کوبھی آئی ایم ایف کی شرائط پر کھلا چھوڑا ، صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن آئینی مسئلہ ہے اگر آئین کے تحت انتخابات اپریل میں ہونا ہیں تو ہو جا ئیں گے۔

اپنے ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ءاللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کبھی نہیں چاہا ایک روپے کا بوجھ عوام پر ڈالا جائے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف شرائط کو پورا کرنے کےلئے کیا ہے ڈالر کو بھی آئی ایم ایف کی شرائط پر کھلا چھوڑا مفتا ح اسما عیل جو فیصلہ کرتے رہے وہ حکومت کا ہی ہوتا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کو توڑا معا ہدہ ٹوٹنے کی بنا پر اب آئی ایم ایف رعایت دینے کو تیا ر نہیں۔ الیکشن میں تاخیر نہیں ہوگی، اکتوبر 2023میں ہی عام انتخابات ہوں گے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن آئینی مسئلہ ہے اگر آئین کے تحت انتخابات اپریل میں ہونا ہیں تو ہو جا ئیں گے۔

الیکشن کرادیتے ہیں لیکن پھر بھی یہ مہم جو ئی کریں گے ہمیں قبول نہیں یہ لوگ ملک کو ڈیفالٹ کرنے کی مہم جوئی کر رہے ہیں جب بھی الیکشن ہوں گے ہم تیار ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم نے کیا فواد چوہدری پر 20کلو ہیروئن ڈالی ہے۔

فواد چوہدری اور ان کے خاندان نے مشکل وقت میں بہادری کا مظاہرہ کیا: عمران خان

ہم نے کیا فواد چوہدری پر جھوٹا مقدمہ بنا یا ہے فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے خلاف بیان دیا یہ حقیقت ہے ان کے خلاف مقدمہ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کرایا۔

جبکہ فواد چوہدری اپنے بیان پر قائم ہے اس لیے عدالت جانے اور وہ جانیں لیکن میں اس بات کی گارنٹی دیتا ہوں کہ فواد کے ساتھ قانون کے دائرے میں رہ کر برتاﺅ کیا جا ئے گا۔

Rana Sana Allah Latest News in Urdu | PMLN News in Urdu | Bad News! Petrol Price Hike After Dollar ? Pakistan ready to accept all conditions of IMF

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button