پاکستان

عمران خان مذاکرات کے لئے اپنا رویہ تبدیل کریں: رانا ثنا ءاللہ

اسلام آباد( آواز نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان مذاکرات کے لئے اپنا رویہ تبدیل کریں، مذاکرات خفیہ نہیں بلکہ عوام کے سامنے ہوں گے،اسمبلیاں توڑنا غیر جمہوری عمل ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے نجی ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مکاﺅ،ملک بچاﺅ مہم ہم بھی شروع کریں گے ہم اسمبلیاں توڑنے کے عمل کی تائید نہیں کریں گے، اسمبلیاں توڑنا غیر جمہوری عمل ہے صدر مملکت سے کوئی باضابطہ مذاکرات نہیں ہو رہے ارشد شریف (مرحوم) کے قتل کے مقدمے پر جے آئی ٹی تشکیل دی جائے گی دفعہ 174 کے تحت اسلام آباد پولیس تفتیش کر رہی تھی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بھی کیس کی تحقیقات کر رہی تھی۔

ہمارے بعض لوگ اسمبلیاں تحلیل کرنے سے گھبرا رہے ہیں :عمران خان

اسلام آباد پولیس زیر دفعہ 174 ضابطہ فوجداری کے تحت ارشد شریف کے معاملہ کی انکوائری پہلے سے ہی کر رہی تھی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کروائی جا رہی ہے اب ایف آئی آر درج ہو چکی ہے، فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کی رپورٹ اس کا حصہ ہوگی خرم اور وقار صحافی ارشد شریف کے کیس میں باہر نہیں ہو سکتے، ان کے ساتھ اور لوگ بھی ہو سکتے ہیں۔

طارق وصی کی وساطت سے ارشد شریف مرحوم کینیا پہنچے اور وہاں جا کر یہ وقار احمد اور خرم احمد کے مہمان تھے ان تینوں لوگوں کو شامل تفتیش کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان مذاکرات کے لئے اپنا رویہ تبدیل کریںباضابطہ مذاکرات عمران خان سے ہوں گے، مذاکرات خفیہ نہیں بلکہ عوام کے سامنے ہوں گے۔

Rana Sanaullah News in Urdu | PMLN Latest News in Urdu | Important statement of Rana Sanaullah | Negotiation with PTI | Imran Khan | PDM

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button