عمران فراڈیا جھوٹی خبریں شہبازشریف کے خلاف شائع کراتا رہا اور خود گھڑیاں چوری کرتا رہا ، وزیر داخلہ
اسلام آباد (آواز نیوز)وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خاں نے کہا ہے کہ عمران فراڈیا جھوٹی خبریں شہبازشریف کے خلاف شائع کراتا رہا اور خود گھڑیاں چوری کرتا رہا ۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ڈیلی میل کی معافی اعتراف ہے کہ اس جھوٹ کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے ۔
انہوںنے کہاکہ عمران خان نے” ڈیلی میل “کے ذریعے شہبازشریف کو” بلیک میل“ کرنے کی کوشش کی ،جو کہتا تھا کہ ہم کیس دیکھتے ہیں، فیس نہیں،
ڈیلی میل کی معافی کے بعد وہ کسی کو اپنا ”فیس“ دکھانے کے قابل نہیں رہے ،ثابت ہوچکا ہے کہ عمران خان جھوٹا ہے، ایک جھوٹا، چور اور بے ایمان لیڈر نہیں ہوسکتا ،آئین کے تحت جھوٹا، چور، خائن لیڈر نہیں بن سکتا ۔
عمران کو گندی سیاسی مہم کیلئے ڈیلی میل کا استعمال کرنے پر شرم آنی چاہیے: وکیل شہباز شریف
انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے لوگ چور، جھوٹے کو لیڈرشپ کے عہدے سے ہٹائیں اور کسی نیک ایمان دار کو چیئرمین بنائیں۔