پاکستان

ّپی ٹی آئی سے غیر مشروط بات ہوسکتی ہے: رانا ثنا اللہ

وطن واپسی کا فیصلہ نواز شریف صاحب خود کریں گے، وہ وطن آکر اپنے کیسز کا سامنا کریں گے،وزیرداخلہ

اسلام آباد(آواز نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے غیر مشروط بات ہوسکتی ہے۔

نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہاکہ وطن واپسی کا فیصلہ نواز شریف صاحب خود کریں گے، وہ وطن آکر اپنے کیسز کا سامنا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں انتخابی مہم کو نواز شریف صاحب لیڈ کریں گے، ان کی واپسی کا فیصلہ الیکشن مہم شروع کرنے سے مشروط ہے۔

رانا ثنا ءاللہ نے مزید کہا کہ پاکستان کا بڑا مسئلہ معیشت ہے، اس کا حل انتخابات نہیں چارٹر آف اکانومی ہے۔

انہوںنے کہاکہ معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر عارف علوی کو بریف کیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک انصاف سے غیر مشروط بات ہوسکتی ہے، غیر مشروط بات تو صدر عارف علوی سے بھی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب کیسز کھلنے کا وہ ماحول نہیں جیسا پہلے تھا کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب)کو یرغمال بنایا ہوا ہو۔

موجودہ حکمران بہانہ بنا کر بھاگنے کی کوشش کریں گے، شوکت ترین

رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ عام انتخابات وقت سے پہلے ممکن نہیں، ایک یا دو اسمبلیوں میں الیکشن ہونا ہیں تو ہوجائیں۔

Rana Sanaullah Urdu News | PMLN News in Urdu | News Urdu | Rana Sanaullah Challenges Imran Khan Once Again | Breaking News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button