پاکستان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ:عمران خان

قیمتوں میں اضافے سے عوام پر 900 ارب روپے کا بوجھ اور بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، سابق وزیر اعظم

پشاور (آواز نیوز)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف چیئر مین عمران خان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد موجودہ وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام (آج) جمعہ کوپر امن احتجاج کے لیے باہر نکلیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم نے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے (40 فیصد) فی لٹر اضافہ کر دیا، اس سے عوام پر 900 ارب روپے کا بوجھ اور بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے لکھا کہ بجلی کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ پورے ملک کو جھٹکا دے گا اور افراط زر کی شرح 75 سالوں میں سب سے زیادہ 30 فیصد پہنچ سکتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کورونا وائرس کی وباءکے دوران مسلسل دباو برداشت کیا اور عوام کو 1200 ارب روپے کا معاشی ریلیف پیکیج دیا۔

وزیر اعظم کی ترک صدر سے ملاقات

رواں سال سال ہم نے سیلز ٹیکس کو صفر فیصد تک کم کیا اور اس کے علاوہ اپنے عوام کے تحفظ کے لیے 466 ارب روپے کی توانائی کی سبسڈی فراہم کی،ہمارے لیے ہماری ترجیح ہمیشہ ہمارے لوگ رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ چاہتا ہوں 3 جون کو نماز جمعہ کے بعد سب باہر نکلیں اور عوام کو کچلنے اور ملک میں معاشی تباہی پھیلانے کے لیے امپورٹڈ حکومت کی جانب سے بے تحاشا قیمتوں میں اضافے کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف پرامن احتجاج کریں، اس ملک میں ان کے کوئی مفاد نہیں کیونکہ حکمرانوں کے تمام اثاثے بیرون ملک ہیں۔

Rise in prices of petroleum products latest breaking in urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button