پاکستان

روشن سائے ویلفیئر فاؤنڈیشن کا سالانہ اجلاس

چنیوٹ میں سینئر صحافی راجہ نواز ماہی وزیر آباد میں سماجی رہنما شاہین اصغر اور کورٹ رادھا کشن میں ملک امداد الہی کو تنظیمی سرگرمیوں کے لیے نامزد کر دیا گیا

لاہور(نمائندہ خصوصی )روشن سائے ویلفیئر فاؤنڈیشن کا سالانہ اجلاس رضوان رفیق باجواہ کی صدارت میں ہوا اور تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور عوامی بھلائی کے لیے کاموں میں بھر پور حصہ لینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس میں چنیوٹ میں سینئر صحافی راجہ نواز ماہی وزیر آباد میں سماجی رہنما شاہین اصغر اور کورٹ رادھا کشن میں ملک امداد الہی کو تنظیمی سرگرمیوں کے لیے نامزد کر دیا گیا اجلاس میں اس امید کا اظہار کیا گیا۔

کہ نئے نامزد ہونے والے عہدے دار اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کے لیے متحرک انداز میں کام کریں گے اور مقامی سطح پر عوام کے مسائل حل کریں گے۔

Roshan Saaye NGO Activities

اجلاس میں شوکت رفیق باجواہ، فاروق عظیم، خان، بابر کمال رانا،شیخ لبیب احمد، فیاض حسین، علی ریاض،مسز علی، لبنی بابر ، کرن راجپوت نے شرکت کی اجلاس میں تنظیم کی جانب سے ون ویلنگ، تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر پابندی ، ون وئے ٹریفک کی خلاف ورزی پر ایکشن اور پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے حکومتی اداروں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوے مذید سخت اقدامات کر نے پر زور دیا گیا۔

پاکستان ایک نعمت خداوندی قائد اعظم کی عظمت کو سلام: ڈاکٹر غلام حسین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button