قوم حیران ہے ملک میں کیا ہو رہا ہے: شاہ محمود قریشی

لاہور(آواز نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قوم حیران ہے ملک میں کیا ہو رہا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار معیشت جس حال میں چھوڑ کر گئے وہ بھی قوم کے سامنے ہے، مہنگائی کا بہانا بنا کر اقتدار میں آنے والے مہنگائی تو ختم نہیں کرسکے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاوس آڈیو لیک سے حکمرانوں کا اصلی چہرہ بے نقاب ہوگیا ،پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے جان بوجھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا،آڈیو میں مریم اور شہباز شریف کی گفتگو اس حوالے سے واضح ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا مریم نواز شریف اور کیپٹن(ر) صفدر کی سزائیں کالعدم ہونے پر اظہار تشکر
ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافے کے بعد تشویش کا اظہار کرکے مگرمچھ کے آنسو بہائے،حکمرانوں نے عوام پر پیٹرول اور بجلی کے بم گرائے ہیں،عوام سے دو وقت کا چولہا جلانا مشکل ہوگیا ہے۔