پاکستان

ووٹ چوری کی ویڈیوز سے نااہل و کرپٹ اپوزیشن کی چوری پکڑی گئی

ووٹ چوری کی ویڈیوز سے نااہل و کرپٹ اپوزیشن کی چوری پکڑی گئی، چوری پکڑی جانے کے بعد شفافیت کے بھاشن منافقت ہے، شہباز گل

آصف زرداری کے کریڈٹ پر منی لانڈرنگ،جعلی اکاونٹس کے سوا کچھ نہیں، زرداری کی سربراہی میں بلاول کے نیچے سندھ ڈاکوﺅں کے نرغے میں ہے،معیشت پر نااہل لیگ کا پروپیگنڈہ منافقت اور تعصب پر مبنی ہے، 26 ملین ڈالرز کی منی لانڈرنگ کرنے والے چھوٹے میاں کے پاس کوئی جواب نہیں، معاون خصوصی کا اپوزیشن کو جواب

وزیر اعظم عمران خان نے تمام وزرا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

اسلام آباد (آواز نیوز)وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ ووٹ چوری کی ویڈیوز سے نااہل و کرپٹ اپوزیشن کی چوری پکڑی گئی، چوری پکڑی جانے کے بعد شفافیت کے بھاشن منافقت ہے، آصف زرداری کے کریڈٹ پر منی لانڈرنگ،جعلی اکاونٹس کے سوا کچھ نہیں۔

Shahbaz Gill News Youtube TV

زرداری کی سربراہی میں بلاول کے نیچے سندھ ڈاکوﺅں کے نرغے میں ہے،معیشت پر نااہل لیگ کا پروپیگنڈہ منافقت اور تعصب پر مبنی ہے، 26 ملین ڈالرز کی منی لانڈرنگ کرنے والے چھوٹے میاں کے پاس کوئی جواب نہیں۔ منگل کو شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ووٹ چوری کی ویڈیوز سے نااہل و کرپٹ اپوزیشن کی چوری پکڑی گئی، چوری پکڑی جانے کے بعد شفافیت کے بھاشن منافقت ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ جب ہم نے شفاف انتخابات اور ای وی ایم کی بات کی تو بھاگ گئے، ن لیگ کی سیاسی زندگی چھانگا مانگا کی مرہون منت ہے، ثابت ہو گیا کہ میاں مفرور اور ان کے حواریوں نے ہمیشہ نوٹ کو عزت دی۔

انہوں نے کہاکہ نااہل لیگ نے عوام سے ان کا ووٹ کا حق ہی نہیں عزت بھی چھینی، روپے دے کر ووٹ حاصل کرنا گھناﺅنا فعل ہے، اپوزیشن جانتی ہے کہ ای وی ایم کو پیسوں سے نہیں خریدا جا سکتا۔ بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلاول زرداری کے کریڈٹ پر بھٹو نام کے سوا کچھ نہیں، آصف زرداری کے کریڈٹ پر منی لانڈرنگ،جعلی اکاﺅنٹس کے سوا کچھ نہیں۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے کریڈٹ پر کرپشن کے کارناموں کے سوا کچھ نہیں،5 سال سے مسلسل حکومت میں رہنے کے باوجود سندھ سرکار کے پاس بتانے کیلئے کچھ نہیں۔

انہوں نے کہاکہ بھٹو خاندان کی تیسری نسل آج بھی بھٹو کے نام اور سندھ کارڈ پر سیاست کی کوشش میں ہیں، زرداری کی سربراہی میں بلاول کے نیچے سندھ ڈاکوﺅں کے نرغے میں ہے۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ زرداری ٹولے کا نظریہ سیاست صرف اور صرف مال اکھٹا کرنا ہے، پرچی چیئرمین کی سیاست کا محور زرداری صاحب کے نظریہ کرپشن کا دفاع ہے۔

شہباز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نااہل لیگ بے شرمی، ڈھٹائی، منافقت جیسے الفاظ کی مفصل تشریح ہیں، معیشت پر نااہل لیگ کا پروپیگنڈہ منافقت اور تعصب پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو 20 ارب ڈالرز کا کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ دینے والے نااہل معیشت کا راگ نہ الاپے، سمدھی کو قوم کا خزانہ سونپنے والے اپنی کارستانیوں کی وجہ سے مفرور ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ اعداد وشمار کے ہیر پھیر کے ماہروں نے ماضی میں عوام کو جعلی اعداد وشمار دیئے، کیمپ آفسز کے نام پر قومی خزانے کو 572 ملین کا چونا لگانے والے قوم کے درد سے ناآشنا ہیں۔

انہوں نے کہاکہ26 ملین ڈالرز کی منی لانڈرنگ کرنے والے چھوٹے میاں کے پاس کوئی جواب نہیں، چھوٹے میاں نے10 سالوں میں ملک کو دیوالیہ کرکے ذاتی اثاثے 85 فیصد بڑھائے، 10 بھینسوں سے ارب پتی بننے والے چھوٹے میاں کرپٹ اعلی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button