پاکستان

شہباز گل نے جھوٹ پھیلانے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد (آوز نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشہباز گل کے بیان پر الیکشن کمیشن کا ردعمل آگیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن نے کہا ہے کہ شہباز گل نے جھوٹ پھیلانے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے، مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 272 پولنگ اسٹیشن نمبر 46 میں پی ٹی آئی کے ایجنٹ موجود ہیں ۔

ریٹرننگ افسر نے دونوں سے فون پر رابطہ کر کے کنفرم کیا ہے، غلط خبریں نہ پھیلائیں، لیڈرز گمراہ نہیں کرتے بلکہ راستہ دکھاتے ہیں، عوام بھی افواہوں پر یقین نہ کریں۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی شکایت پر ریٹرننگ افسر پی پی 217 خود فیکٹری گئے۔

وہاں پر نہ ہی کوئی بیلٹ پیپر موجود ہے نہ کوئی ٹھپے لگا رہا تھا۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا تھا کہ دھاندلی کا آغاز کر دیا گیا، پی پی 272 پولنگ اسٹیشن 44 اور 46 سے ہمارے پولنگ ایجنٹس کو نکالا گیا، ہمارے ایجنٹ کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئیں۔

انہیں خالی ڈبے اور بیلٹ پیپر چیک نہیں کرنے دیے گئے، فارم 46 کی شفافیت ختم کر دی گئی، اب پتہ نہیں اس پولنگ سٹیشن پر کتنے جعلی ووٹ ڈالے جائیں گے کیوں کہ ڈی سی او مظفر گڑھ شریف خاندان کا غلام ہے، ڈی سی او کو قانون کے اندر رہ کر نشان عبرت بنائیں گے۔

مریم نواز بیمار ہوگی

Shahbaz Gill Latest News in Urdu PTI News in Urdu | Shahbaz Gill Big Statement | Shahbaz Gill Released | Punjab By Election 2022 | Breaking News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button