پاکستان

سیلاب جیسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موجود ماڈل پر بلاتاخیر عمل کرنا ہوگا، وزیراعظم

این ایف آر سی سی کے افسران نے قوم کےلئے بڑا کام کیا، پاکستان کے عوام آپ کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں، ہم یکجا اور متحد ہو پاکستان کو ترقی دینے کی کوشش کریں اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے،شہباز شریف کا این ایف آرسی سی کے افسران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد(آواز نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب کی تباہی کے دوران نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈی نیشن سینٹر(این ایف آر سی سی)سمیت دیگر اداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں سیلاب جیسی بحرانی صورت حال سے نمٹنے کےلئے ہمارے پاس ماڈل ہے۔

جس پر بلاتاخیر عمل کرنا ہوگا۔سیلاب کے دوران خدمات انجام دینے والے این ایف آر سی سی کے افسران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جس طریقے کے ساتھ لیفٹننٹ جنرل ظفر کی قیادت میں تمام افسران اور جوانوں نے دن رات محنت کی اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے۔

انہوں نے کہا کہ کروڑوں لوگ پانی میں گھرے ہوئے تھے، لاکھوں گھر تباہ ہوگئے تھے، 1700 لوگ اللہ کو پیارے ہوگئے، کھڑی فصلیں برباد ہوئیں، سڑکیں، پل، انڈر پاسز، ریلوے ٹریک اور قصبوں کے قصبے پانی میں ڈوب چکے تھے، بجلی کا نظام درہم برہم ہوچکا تھا۔

سیلاب کی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی دیہات ایسے تھے جہاں پہنچنا ممکن نہیں تھا لیکن وہاں افواج پاکستان، آرمی، فضائیہ اور بحریہ ، این ڈی ایم اے، صوبائی ادارے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ایک اجتماعی کوشش کےساتھ مل کر شبانہ روز محنت کی ہے، جس کی تحسین ہوگی۔

انہوں نے افسران کو مخاطب کرکے کہا کہ سیلاب کے اثرات سے نمٹنے کےلئے تاحال کوششیں کی جارہی ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ جنرل ظفر کی ٹیم بہت شان دار کام انجام دیا اور اسی طرح وزارت توانائی میں وفاقی وزیر اور ان کے سیکریٹری، مواصلات میں وزیر اور ان کے سیکریٹری نے بہت کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی سندھ میں نکاسی کے نظام کی بڑی شان دار تجویز ہے اور اس حوالے سے بات کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ فوج کےساتھ ساتھ وفاقی وزرا اور صوبائی وزرائے اعلیٰ نے درجہ بہ درجہ تمام افراد نے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کیا ہے، ہمارے سامنے ماڈل ہے اور اب ہمیں بلاتاخیر اس ماڈل کو نافذ کرکے اس پر عمل کرنا ہوگا تاکہ ہم مستقبل میں جتنا ہوسکے پاکستان اور پاکستانیوں کو کسی بحرانی صورت حال سے بچا سکیں۔

انہوںنے کہاکہ اس ماڈل کے نفاذ سے ہم صحیح معنوں میں ایسی صورت حال کا سامنا کرنے کےلئے تیاری بھی ہو سکتے ہیں ،خدا ہمیں ایسے حالات سے بچائے تاہم تیاری ہو تو ہم اس سے نمٹ سکتے ہیں۔

توشہ خانہ کی گھڑیاں فروخت کرنے سے متعلق بشری بی بی اور زلفی بخاری کی آڈیو لیک

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے پاس لامحدود قدرتی وسائل ہیں، ریکوڈک، شمالی علاقہ جات، سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں قدرتی خزانے ہیں، جن سے اربوں ڈالر کمائے جاسکتے ہیں لیکن ماضی میں ہم ایک کلو بھی کوپر یا سونا بھی نہیں نکال سکے۔این ایف آر سی سی کے افسران سے انہوں نے کہا کہ آپ نے قوم کےلئے بڑا کام کیا ہے، پاکستان کے عوام آپ کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب سے ضروری ہے کہ ہم یکجا اور متحد ہو پاکستان کو ترقی دینے کی کوشش کریں اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

Shahbaz Sharif Latest News in Urdu | PMLN News in Urdu | Terrible Flood Situation In Pakistan | Army Deployed | Train & Airport Services Closed

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button