پاکستان
جنرل(ر)باجوہ آپ کے محسن تھے، آپ محسن کش نکلے
جنرل باجوہ ریٹائرڈہوگئے، انہیں چین سے زندگی بسر کرنے دیں، وہ آپ کے محسن تھے اور آپ محسن کش نکلے، شہباز شریف

اسلام آباد (آواز نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل (ر)باجوہ آپ کے محسن تھے، آپ محسن کش نکلے۔
آپ چاہتے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے لیکن پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔
وفاقی وزرا ءکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ عمران خان، جنرل (ر)باجوہ تو آپ کے محسن ہیں، آپ تو محسن کش نکلے، وہ ریٹائر ہو گئے ہیں۔
حالات ملک کے نہیں عمران خان کے بہت خراب ہیں:مریم اورنگزیب
اب ان کو آرام سے زندگی گزارنے دیں، نئے آرمی چیف پروفیشنل ہیں۔