پاکستان
نیازی دور میں (ن) کے تمام رہنماوں کو نشانہ بنایا گیا: شہباز شریف
نیازی دور حکومت میں مسلم لیگ (ن) کے تمام رہنماوں کو نشانہ بنایا گیا، رانا ثناءاللہ گھناﺅنے الزامات اور جبر کے سامنے استقامت اور صبر کے ساتھ کھڑے رہے: وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ٹویٹ

اسلام آباد(آواز نیوز)وزیر عظم محمد شہبازشریف نے کہا ہےکہ نیازی دور حکومت میں مسلم لیگ (ن) کے تمام رہنماوں کو نشانہ بنایا گیا، رانا ثناءاللہ گھناﺅنے الزامات اور جبر کے سامنے استقامت اور صبر کے ساتھ کھڑے رہے۔
ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کا کیس سیاسی انتقام کی بدترین مثال تھا جس کے انتہائی خطرناک نتائج سامنے آئے۔
ملک میں چور آکر بیٹھ گئے ہیں اور خود کو چوری کالائسنس دے دیا ہے:عمران خان
رانا ثناء اللہ نے ان گھناونے الزامات اور جبر کا صبر سے مقابلہ کیا اور ثابت قدم رہے۔وہ تمام سیاسی کارکنوں کے لیے قابل تقلید ہے۔