پاکستان

پاکستان اور قازقستان کے ساتھ تعاون کو گہرا کرینگے: شہبازشریف

پاکستان جلد ہی وسطی ایشیائی ریاستوں کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا ،وزیر اعظم کی قازقستان پارلیمنٹ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد (آواز نیوز) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان وسطی ایشیائی ریاستوں بالخصوص قازقستان کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔

دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت کو قلیل مدت میں دگنا کیا جا سکتا ہے، پاکستان جلد ہی وسطی ایشیائی ریاستوں کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا ۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق قازقستان پارلیمنٹ کے 9 رکنی وفد نے ایوان زیریں کے چیئرمین یرلان کوشانوف کی قیادت میں پیر کو یہاں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی ہے اس موقع پر وزیراعظم نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور قازقستان کے تعلقات کی خصوصی نوعیت پر روشنی ڈالی جو تاریخ، مذہب اور ثقافت میں گہرے جڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان وسطی ایشیائی ریاستوں بالخصوص قازقستان کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔ آستانہ میں سیکا سربراہی اجلاس اور سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر قازقستان کے صد ر قاسم جمر ات توکایف کے ساتھ اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ طرفین کے مابین تعلقات کو فروغ دینے کے لیے نتیجہ خیز بات چیت کی گئی۔

انہوں نے توانائی، ٹرانسپورٹ اور ٹرانزٹ ٹریڈ اور لاجسٹکس کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو قائم اور مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ قازقستان کے صدر کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان جلد ہی وسطی ایشیائی ریاستوں کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا جس میں علاقائی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے سڑک اور ریل رابطوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

چیرمین قازق پارلیمنٹ یرلان کوشانوف نے وزیر اعظم کو بین الپارلیمانی دوستی گروپ کے اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا جو قازقستان کے پارلیمانی وفد کے جاری دورے کے دوران منعقد ہوا۔

انہوں نے پارلیمانی وفود کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا جس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان عوام کے درمیان تبادلوں کو مزید فروغ ملے گا۔ یرلان کوشانوف نے بتایا کہ قازقستان پاکستان کی بڑی مارکیٹ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے اور دوطرفہ تجارت اور رابطوں، دواسازی کی صنعت اور سرجیکل اور کھیلوں کے سامان میں تعاون میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ دوطرفہ تجارت صرف 95 ملین ڈالر ہے جو دونوں ممالک کے درمیان وسیع تجارتی امکانات کے مطابق نہیں ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دوطرفہ تجارت کو قلیل مدت میں آسانی سے دگنا کیا جا سکتا ہے۔ قازقستان کی پارلیمنٹ کے چیئرمین نے قازقستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے متاثرین کے لیے گہرے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا،

نیازی دور میں (ن) کے تمام رہنماوں کو نشانہ بنایا گیا: شہباز شریف

اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے رابطہ سید طارق فاطمی نے بھی شرکت کی۔

Shahbaz Sharif News in Urdu | Muslim League Noon Urdu News | PM Shehbaz Sharif in Egypt | Sharm el Sheikh Climate Implementation Summit | SAMAA TV | 7th Nov 2022

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button