پاکستان

وزیراعظم کادہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروں کو انعام

پولیس دہشتگردی اور جرائم کے خاتمے میں ہمارا قابل فخر ہراول دستہ ہے، جدید ہتھیاروں سے لیس کرینگے‘ شہباز شریف

وزیراعظم کادہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروں کو انعام ، تعریفی اسناد دینے کا اعلان

لاہور( این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو شاباش دیتے ہوئے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیاہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگردوں کو مار بھگانے والے پنجاب پولیس کے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

پولیس دہشتگردی اور جرائم کے خاتمے میں ہمارا قابل فخر ہراول دستہ ہے۔دہشتگردوں کے خلاف پوری قوم اور ادارے متحد اور ایک آواز ہیں ،انسداد دہشتگردی کے خاتمے میں پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا کردار اور جذبہ پر پوری قوم کو فخر ہے۔

عمران خان کے معاہدے پر عملدرآمد نہ کرتے تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا: قمر زمان کائرہ

پولیس اور سی ٹی ڈی کو مزید مظبوط اور جدید ہتھیاروں سے لیس کریں گے ،پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اپنی بہادر فورسز کے ساتھ ہیں۔

Shahbaz Sharif News in Urdu | Muslim League Noon Urdu News | Four policemen martyred as terrorists attack PS in Lakki Marwat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button